اداکارہ زارا نور عباس ”مجھے حق ہے“ مہم کا حصہ بن گئیں

عورت اپنی دوسری یا تیسری شادی پر بھاری لباس کیوں نہیں پہن سکتی؟ کیوں کوئی 30 سال کی ہونے کے بعد اپنی شادی کی خوشی نہیں مناسکتی ؟ اداکارہ

اداکارہ زارا نور عباس پختہ عمر میں خواتین کو اپنی ذات کی خوشی منانے سے روکنے کی فرسودہ روایت کیخلاف میدان عمل میں آگئیں۔

اداکارہ زندگی کو اپنی مرضی اور انتخاب کے مطابق جینے کی خواہش رکھنے والی خواتین کی  حمایت میں شروع کی گئی ”مجھے حق ہے“ مہم کا حصہ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

حماد شعیب اور مشال خان کے ڈانس کوور کی وڈیو وائرل

ڈراؤنی فلمیں بنانے کے شوقین اداکار عثمان مختار ڈرپوک نکلے

ادکارہ زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام پیج پر عروسی لباس میں ملبوس اپنی خوبصورت تصاویر کی شیئرکی ہیں۔اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ خواتین کی حوصلہ افزائی کیلیے طویل کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔

اداکارہ نے لکھاہے کہ جنوبی ایشیائی معاشرے میں خواتین کے لیے ایک خاص عمر کے بعد شادی کرنا یا طلاق اور بچوں کے بعد دوسری شادی کرنا ہمیشہ سے ممنوع رہا ہے۔ لیکن ایسی کسی بھی صورت میں عورت کے اپنی ذات اوراپنی خوشی کیلیے  کیے گئے انتخاب پر    معاشرے کے فیصلےاور آرا   کس طرح اثرانداز ہوسکتے ہیں؟

انہوں نے سوال کیا کہ عورت اپنی دوسری یا تیسری شادی پر بھاری لباس کیوں نہیں پہن سکتی؟ کیوں کوئی 30 سال کی ہونے کے بعد اپنی شادی کی خوشی نہیں مناسکتی ؟

انہوں نے کہا کہ”مجھے حق ہے“ ایک مہم ہے جو ان خواتین کے لیے وقف ہے جو اپنی زندگی کو اپنی مرضی اور پسند کے مطابق گزارنے کیلیے قدم اٹھاتی ہیں  ۔ وہ خواتین جو رکاوٹوں اور فیصلوں کو توڑتی ہیں اور عزت،  انتخاب کی آزادی اور خود سے محبت کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔

متعلقہ تحاریر