سجل علی کی پہلی برطانوی فلم آئندہ برس کس تاریخ کو ریلیز ہوگی؟

جمائما گولڈ اسمتھ کی تحریر کردہ اداکارہ سجل علی کی پہلی بین الاقوامی و برطانوی فلم”واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اِٹ“ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

سابقہ شوہر احد رضا میر کے بعد اداکارہ سجل علی بھی بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلیے تیار ہیں۔ 

جمائما گولڈ اسمتھ کی تحریر کردہ اداکارہ سجل علی کی پہلی بین الاقوامی و برطانوی فلم”واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اِٹ“ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی ریئلٹی اسٹار کم کردیشین 1996 میں کیسی تھیں؟

اداکارہ زارا نور عباس ”مجھے حق ہے“ مہم کا حصہ بن گئیں


جمائما گولڈ اسمتھ کی پیشکش اس فلم  کے ہدایت کار شیکھر کپور ہیں  جبکہ فلم میں ادکارہ سجل علی کے علاوہ کئی  بین الاقوامی اداکار جلوہ گر ہوں گے جن میں  للی جیمز، شہزاد لطیف،ایما تھامپسن،شبانہ اعظمی، سجل علی،مم شیخ،عاصم چوہدری اور جیف مرزا شامل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

فلم کی موسیقی نتن سواہنے اور ناٹی بوائے نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے گانے راحت فتح علی خان، کنیکا کپور اور جوائے کروکس نے گائے ہیں۔

 جمائمہ گولڈ اسمتھ اور سجل علی نے سوشل میڈیا پر فلم کی پہلی جھلک جاری کی ہے  ۔اداکارہ نے فلم کی عکسبندی کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی  کا اظہار کیا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی ان کی فلم کی پہلی جھلک کو خوب پسند کیا جا رہا  ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا  فلم”واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اِٹ“آئندہ برس 27 جنوری کو برطانوی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کی بین الاقوامی ریلیز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر