گلوکارہ شکیرا کو اسپین میں 8سال قید کا سامنا

گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012سے2014کے درمیان  اپنی آمدنی پر ہسپانوی ٹیکس آفس کو14.5ملین یورو  ٹیکس کی ادائیگی کے بجائے دھوکہ دہی سے کام لیا۔

کولمبیا سے تعلق رکھنےوالی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے کیس میں 8سال قید کی سزا کاسامناہے۔

ہسپانوی استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس تنازع کو حل کرنے کی پیشکش مسترد کرنے پر گلوکارہ کو 8سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

روزنامہ مشرق نے فحش فلموں کی اداکارہ میا خلیفہ کو پی ٹی آئی کارکن بنادیا

اداکارہ ماریہ واسطی کی شرمناک وڈیو لیک ہوگئی

استغاثہ 45سالہ گلوکارہ پر24 ملین یورو جرمانہ عائدکرنے کا مطالبہ بھی کریگا۔گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012سے2014کے درمیان  اپنی آمدنی پر ہسپانوی ٹیکس آفس کو14.5ملین یورو  ٹیکس کی ادائیگی کے بجائے دھوکہ دہی سے کام لیا۔

اپنے کیریئر کے دوران 6کروڑ سے زیادہ البمز فروخت کرنے والی گلوکارہ شکیرا نے بدھ کو ایک   ڈیل  کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے اپنے وکلا  کے ذریعے ایک بیان میں کہا کہ وہ  اپنی بے گناہی پر مکمل یقین رکھتی ہیں ،اس لیے وہ عدالت میں مقدمے کا سامناکریں گی،انہیں یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گی۔

  شکیرا کے وکلاء کا کہنا ہے کہ کسی بھی مقدمے کی سماعت شروع ہونے تک معاہدہ ممکن ہے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ2011میں فٹبال کلب بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی جیراڈ پیکے کے ساتھ تعلقات منظر عام پر آنے کےبعد  شکیرا   اسپین چلی گئی تھیں لیکن انہوں نے 2015 تک بہاماس میں ٹیکس  ریزیڈنسی کا اسٹیٹس برقرار رکھا۔یاد رہے کہ شکیرا اور جیراڈ پیکے  نے 2 بچوں کے والدین ہیں اور جوڑے نے گزشتہ ماہ ہی علیحدگی کااعلان کیا ہے۔

شکیرا نے استغاثہ کی جانب سے اپنے حقوق کی خلاف ورزی اور بدسلوکی  کےہتھکنڈوں کی مذمت کی ہے۔گلوکارہ نے دعویٰ کیا ہے ہسپانوی ٹیکس حکام  ان کے بین الاقوامی دوروں اور امریکی شو”دی وائس “سے ہونے والی آمدنی پرٹیکس کا دعویٰ کررہے ہیں حالانکہ وہ اس عرصے میں اسپین میں مقیم نہیں تھیں۔

شکیرا 2013 نے اور2014 میں امریکا میں منعقدہ مقابلہ موسیقی کی میزبانی کی تھی ۔ان کے وکلا کا کہنا ہے کہ  2014 تک گلوکارہ نے اپنی زیادہ ترآمدنی  بین الاقوامی دوروں سے کمائی، صرف 2015 میں  وہ پورا وقت اسپین میں رہیں اور اس دوان انہوں نے ٹیکس کی تمام تر ذمے داریاں پوری کیں۔

گلوکارہ کاکہنا ہے کہ انہوں نے ہسپانوی ٹیکس حکام کو 17.2 ملین یورو ادا کیے ہیں اور کئی سال سے ان پر کوئی رقم واجب الادانہیں ہے۔بارسلونا کی ایک عدالت نے مئی میں گلوکار کی جانب سے الزامات کو ختم کرنے کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر