اداکارہ حریم فاروق نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلیے آواز اٹھادی
ان دنوں ہم سب کو آگے بڑھ کر بلوچستان کی طرف دیکھنا چاہیے۔ سیلاب کی وجہ سے وہاں کی موجودہ صورتحال تباہ کن سطح پر ہے، اداکارہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کن صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے بلوچ بھائیوں کی مدد کیلیے آگے بڑھنے کی اپیل کردی۔
اداکارہ حریم فاروق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ان تمام مسائل کے باوجود جن کا ہمیں سامنا ہے، ان دنوں ہم سب کو آگے بڑھ کر بلوچستان کی طرف دیکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار گوہر رشید نے ملک کی سیاست سے متعلق کیا پیش گوئی کردی؟
ارمینا خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے اکتا گئیں؟
ادکارہ نے لکھا کہ سیلاب کی وجہ سے وہاں کی موجودہ صورتحال تباہ کن سطح پر ہے اور ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، سب کے لیے ایک اور ایک کیلیے سب۔
Despite of all the problems we all have these days we must step up and look to Baluchistan. The current situation there is at catastrophic level due to flooding and we as a nation need to step up and help them. One for all and all for one
— Hareem Farooq (@FarooqHareem) July 30, 2022
واضح رہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بدترین تباہی پھیلا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 136 اموات ہوچکی ہیں جن میں 56 مرد، 47 بچے اور 33 خواتین شامل ہیں جب کہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 70 افرادزخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 13ہزار535 مکانات کو نقصان پہنچا اور 3ہزار406 مکانات مکمل تباہ ہوگئے، مختلف اضلاع میں 16پلوں اور 640کلو میٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔









