متھیرا آوارہ کتوں کوکینیڈا بھجوانے کے مشن کا حصہ بن گئیں

منصوبے کے تحت لاہور کے 17 آوارہ کتوں کو کینیڈا منتقل کیا جائے گا۔اداکارہ نے کتوں کی منتقلی کیلیے فنڈز  کی اپیل کردی۔

ٹیلی وژن کی معروف میزبان متھیرا نے آوارہ کتوں کو پاکستان سے کینیڈا بھجوانے کا بیڑا اٹھا لیا۔اداکارہ فالتو سے پالتو  پروجیکٹ کا حصہ بن گئیں۔

منصوبے کے تحت لاہور کے 17 آوارہ کتوں کو کینیڈا منتقل کیا جائے گا۔اداکارہ نے کتوں کی منتقلی کیلیے فنڈز  کی اپیل کردی۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ حریم فاروق نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلیے آواز اٹھادی

اداکار گوہر رشید نے ملک کی سیاست سے متعلق کیا پیش گوئی کردی؟

متھیرا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر سیو دی اینیمل پروجیکٹ کی ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اسے پھیلانے کی اپیل کی ہے۔اداکارہ نےاپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ان کے مستقل گھر بھیجنے میں ہماری مدد کریں،ان جانوروں نے جہنم دیکھی ہے وہ خوش رہنے کے مستحق ہیں ،آپ کا ایک چھوٹا سا عطیہ یا  اس پیغام کو پھیلانابھی اہمیت کا حامل ہوگا،ان فرشتوں کی مدد کریں۔

متھیرا کی شیئر کردہ پوسٹ میں درج معلومات کے مطابق  فالتو سے پالتو پروگرام کے تحت 17کتوں کو پاکستان سے کینیڈا منتقل کیا جائے گا، ایک کتے کی کینیڈا منتقلی پر1500 سے 1800ڈالر کے اخراجات آئیں گے اور اب تک کتوں کو بھیجنےکے انتظامات ہوچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

پوسٹ کے مطابق فالتو سے پالتو پروگرام  9 سال سے لاہور میں آوارہ کتوں اور بلیوں کو بچانے اور ان کی بحالی کا کام کررہا ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں پائی جانے والی آوارہ کتوں کا دوبارہ گھر جانا ناممکن ہے کیونکہ نسل کی بدنامی نے ان کی زندگی کو دوبارہ خطرے میں ڈال دیا ہے اور سڑکوں پر موت ہی ان آوارہ کتوں کا مقدر ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اب ہمیں صرف ایک ہی امید نظر آرہی ہےکہ ان کتوں کو کینیڈا بھیج دیا جائے ۔ اسی لیے ہم   نے پراجیکٹ سیو اینیملز کے ساتھ اشتراک کیا ہےتاکہ انہیں وہ زندگی مل سکے جس کے وہ مستحق ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mathira M (@real_mathira)

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارا مقصد ہے  کہ ستمبر میں پابندی لگنے سے قبل ان میں سے 17 کتوں کو کینیڈا میں اپنالیا ہے، اس مقصد کی تکمیل کیلیے ہمیں آپ کی مددکی ضرورت ہے۔بین الاقوامی گود لینا وہ آخری امید ہے جس کے ذریعے ان جانوروں کودائمی پناہ گاہیں میسر آسکتی ہیں اور وہ سڑک پر مرنے سے بچ سکتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر