فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر شوبز شخصیات اورکھلاڑیوں کا اظہار افسوس
کیا بشر کی بساط، آج کل نہیں ، دو روز پہلے جنرل سرفراز سے بلوچستان میں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیوں کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی، شاہد آفریدی، حریم فاروقی،عماد وسیم،فیصل قریشی اور فیروز خان کی بھی تعزیت
بلوچستان میں سیلاب زدگان کےلیے ریلیف آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد اوتھل سے کراچی آتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے والے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرمیں سوار کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت 6 فوجی افسران کی شہادت پر کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔
حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے علاوہ ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف،کمانڈر انجینئرنگ کو12بریگیڈیئر محمد خالد،پائلٹ میجر سعید،معاون پائلٹ میجرمحمد طلحہٰ منان اور کریو چیف نائک مدثر فیاں بھی شہید ہوگئے تھے۔تمام شہدا کی نماز جنازہ آج ملیر گیریژن میں ادا کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کو فرشتہ کیوں قرار دیدیا؟
دنانیر مبین نے صارفین کو ٹک ٹاک پر محفوظ رہنے کے طریقے بتادیے
شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سماجی رہنما شاہد آفریدی نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیا بشر کی بساط، آج کل نہیں، دو روز پہلے جنرل سرفراز سے بلوچستان میں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیوں کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔شاہد آفریدی نے تمام شہدا کیلیے دعائے مغفرت بھی کی۔
کیا بشر کی بساط
آج ہے، کل نہیں
دو روز پہلے جنرل سرفراز سے بلوچستان میں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیوں کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔
پروردگار، تمام شہداء کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ pic.twitter.com/WzaKMGnBSF— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 2, 2022
Prayers for the families of the bereaved in the chopper crash during flood operations in #Baluchistan so many brave souls have perished, lets honour them and their work #pakfaujzindabad
— Hareem Farooq (@FarooqHareem) August 2, 2022
اداکارہ حریم فاروق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کیلیے سوگوار خاندانوں کے لیے دعائیں ، کتنی بہادر روحیں لقمہ اجل بنی ہیں، آئیے انہیں اور ان کے کام کو عزت دیں، پاک فوج زندہ باد۔
View this post on Instagram
– 🙏🏻✨ pic.twitter.com/eGXy0uDta2
— Feroze Khan (@ferozekhaan) August 2, 2022
ا نّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ- https://t.co/VQS1ks0Um8
— Imad Wasim (@simadwasim) August 2, 2022
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) August 2, 2022
کرکٹر عماد وسیم،اداکار فیصل قریشی اور فیروز خان بھی حادثے میں شہید ہونےو الے افسران اور جوانوں کیلیے تعزیت کا اظہار کیا۔