ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر فنکاروں کا ردعمل

تحریک انصاف کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے، ہارون شاہد: سمندر پار پاکستانیز ہمیں آپ فخر ہے،شان شاہد: خبر کے دوسرے رخ کا انتظار کرنا چاہیے، اعجاز اسلم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ گزشتہ روز جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈ وصول کرنے کا مرتکب قرار دیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سیاستدانوں اور تجزیہ کاروں کے علاوہ شوبز شخصیات نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر شوبز شخصیات اورکھلاڑیوں کا اظہار افسوسدن

انیر مبین نے صارفین کو ٹک ٹاک پر محفوظ رہنے کے طریقے بتادیے

ادکار و گلوکار ہارون شاہد نے لکھا کہ اپوزیشن کی باتوں سے قطع نظر تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ کیس  پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے۔ ہارون شاہدنے مزید کہا کہ  اس کے علاوہ تحریک انصاف کے  حامیوں کا غیر واضح معاملات  سے متعلق سوال پوچھنا اچھا للگا۔

اداکار شان شاہد نے  سمندر پار پاکستان کو مخاطب کرکے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں لیکن آپ کی محبت  پاکستان پہنچ رہی ہے،ہمیشہ پاکستان ک ساتھ دینے پر ہمیں آپ پرفخر ہے۔

اداکار اعجاز اسلم نےوفاقی وزرا راناثناللہ اوراعظم نذیر تارڑ کی پریس کانفرنس کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ خبر کے دوسرے رخ کا انتظار کریں۔ انہون نے نیا ڈرامہ اور معاف کردو کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔

متعلقہ تحاریر