دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے نئے ٹریلر نے آنے سے پہلے ہی تہلکہ مچادیا

تقسیم کاروں اور سینسر بورڈ نے فلم کے نئے ٹریلر کو لالی ووڈ اور بالی ووڈ کا اب تک کا سب سے حیرت انگیز ٹریلر قرار دیدیا

پاکستانی فلم بینوں کو  فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا  بے صبری سے انتظار ہے۔

شائقین کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا نیا ٹریلر تیار ہوگیا ہے جس نے جاری ہونے سے پہلے ہی سنسنی اور تہلکہ مچادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر فنکاروں کا ردعمل

بیونسے کے نئے البم نے عشنا شاہ کو مایوس کیوں کردیا؟

شوبز کی خبریں دینے والے مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فلم کا نیا ٹریلر دیکھنے والے تقسیم کاروں اور سینسر بورڈ نے اسے لالی وڈ اور بالی ووڈ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے حیرت انگیز ٹریلر ہے۔

ایک پیج نے دعویٰ کیا ہے کہ   فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کانیا ٹریلر ہالی ووڈ کے لیول کا ہے۔فلم میں معاون اداکار کے طور پرکام کرنےوالے اداکار گوہر رشید نے نئے ٹریلر کے حوالے سے سامنے آنے والے سوشل میڈیا پوسٹس کو اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس  پر شیئر کیا ہے جس کے بعد شائقین بے صبری سے اس ٹریلر کا انتظارکررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ  پنجابی زبان کی  نئی ایکشن  ڈرامہ فلم ہے جس کے ہدایت کاری اور کہانی کا ر  بلال لاشاری ہیں اور اسے انسائیکلو میڈیا پروڈکشن کے بینر تلے عمارہ حکمت نے تیار کیا ہے۔ یہ فلم  1979 کی کلٹ کلاسک مولا جٹ کا ریمیک ہے۔

پاکستان کی سب سے مہنگی فلم قرار دی جانے والی  دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بننا تھا تاہم عالمی وباکرونا کے باعث اس کی ریلیز التوا کاشکار ہوگئی تھی۔اس فلم کاپہلا آفیشل ٹریلر 2018 میں ریلیز کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر