بی ٹی ایس فیفا ورلڈکپ کیلیے گانے کی تیاری میں مصروف
ہنڈائی موٹرز کے عالمی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بی ٹی ایس فیفا ورلڈکپ 2022 کے گانے کے پروجیکٹ کا حصہ ہوگا

عالمی شہرت یافتہ کے پوپ بینڈ بی ٹی ایس مبینہ طور پر فیفا ورلڈکپ 2022کے لیے ایک گانا جاری کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
ہنڈائی موٹرز کے عالمی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بی ٹی ایس فیفا ورلڈکپ 2022 کے گانے کے پروجیکٹ کا حصہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
کھیلو آزادی سے : کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا آفیشل نغمہ جاری
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے نئے ٹریلر نے آنے سے پہلے ہی تہلکہ مچادیا
بھارتی نیوز ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق ہنڈائی کے ورلڈ کپ پروجیکٹ میں شامل بی ٹی ایس کا گاناسال2022 کی دوسری ششماہی میں جاری ہوگا کیونکہ فیفاورلڈکپ 21نومبر سے قطرمیں شروع ہوگاور 18دسمبر تک جاری رہے گا۔
🚨 BTS will reportedly release a song for the 2022 World Cup. pic.twitter.com/C9o43OFFtO
— Pop Base (@PopBase) July 28, 2022
اس دلچسپ خبر نے شائقین کو سوچنے پر مجبور کردیا ہےکہ کیا بی ٹی ایس واقعی 21 نومبر کو دوحہ میں منعقد ہونے والی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میںشرکت کریں گے اور کیاوہ ورلڈ کپ کیلیے گانا اس لیے تیار کررہے ہیں کہ وہ افتتاحی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
یاد رہے کہ دو سال پہلے بی ٹی ایس نے ماما2020 کے سلسلے میں سیول ورلڈ کپ اسٹیڈیم میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔









