اداکارہ ہانیہ عامر نے کیسریا گاکر مداحوں کو حیران کردیا

اداکارہ نے ایک خاتون کی کیسریا گنگنانے کی وڈیو شیئر کی تھی لیکن وڈیو کے آخر میں سنائی دی جانے والی ہنسی نے ہانیہ عامر کا پول کھول دیا، مداحوں نے اداکارہ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

ہانیہ عامر اداکاری کے ساتھ ساتھ سُروں کی بھی پکی نکلیں۔اداکارہ نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم برہمسترا کا گانا کیسریا گاکرمداحوں کوحیران کردیا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنےانسٹاگرام پیج  پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں غالباًان کی گھریلو ملازمہ کو مائیک تھامنے کے انداز میں کیسریا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن وڈیو کا بغور جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والی خاتون نہیں بلکہ خود ہانیہ عامر ہی  گانا گارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہانیہ عامر اور مریم اورنگزیب کو سرعام ہراسانی کا سامنا

ہانیہ عامر کے بعد نازش جہانگیر بھی مہاسوں پر تنقید پر بھڑک گئیں

تاہم وڈیو کے آخر میں خود ہی یہ راز کھل گیا کہ گانا واقعی ہانیہ عامر گارہی ہیں کیونکہ کیمرے میں نظر آنے والی خاتون زیادہ دیر تک گانا گانے کی اداکاری نہیں کرسکیں جبکہ ہانیہ عامر بھی پس پردہ رہتے ہوئے اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکیں۔

اداکارہ کے متعدد پرستار بھی ان کی آواز پہچان گئے تاہم ان کی گلوکاری کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گئے اور تعریفوں  کے پُل باندھ دیے۔کسی نے کہا کہ وہ سنتے ساتھ ہی ہانیہ کی آواز پہنچان گیا تھا توکسی نے کہا کہ اگر ہانیہ آخر میں  ہنستی نہیں تو پکڑی نہ جاتیں تاہم ان کی گلوکاری ہر ایک نے تعریف کی۔

متعلقہ تحاریر