دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا ٹریلیر جاری، بھارتی فلمساز اور ناقدین کو پسند آگیا
پاکستانی فلم بینوں کا انتظار تمام ہوا ۔لالی ووڈ کی سب سے مہنگی پنجابی فیچر فلم”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ آفیشل تھیٹریکل ٹریل جاری کردیا گیا جس نے یوٹیوب پر تہلکا مچادیا ہے۔
فلم دی لیجنڈآف مولاجٹ کا انتظار صرف پاکستانی ناظرین کو ہی نہیں ہے، بھارتی شائقین بھی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور صرف بھارتی ناظرین ہی نہیں معروف بھارتی فلمساز و اداکار کو بھی دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا بے صبری سے انتظار ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر کی مسکراہٹ ہالی ووڈ کے کس اداکار سے ملتی ہے؟
اسپاٹیفائی کا 22ویں برسی پر نازیہ حسن کو شاندار خراج عقیدت
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا آفیشل تھیٹریکل ٹریلیر گزشتہ روز یوم آزادی کے موقع پر جاری کیا گیا ۔2منٹ 46سیکنڈ طویل اس ٹریلر کو 20گھنٹے میں 10لاکھ 44ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ43ہزار صارفین نے اس ٹریلر کے لیے پسندیدگی کااظہار کیا ہے۔
پاکستانی ناظرین کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم بینوں حتیٰ کہ مروف بھارتی فلم ساز و اداکار انوراگ کیشپ کو بھی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کیا ہے۔ انوراگ کیشپ نے فلم کیلیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ٹریلر اپنےٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا۔
Finally the film I’ve loved so much and the film you really want to see , the trailer is out!
— Anurag Kashyap (@anuragkashyap72) August 14, 2022
انوراگ کیشپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار وہ فلم جو مجھےبہت پسند ہے اور وہ فلم جسے آپ واقعی دیکھنا ہیں گے،اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
BLOCKBUSTER Trailer of #TheLegendOfMaulaJatt !!! First 100 cr Pakistani Movie is on the way ‘ we can say that 🕺🏻🕺🏻 !! Totally Goosebumps Cinematica Saga ! @AmmaraHikmat @blashari ❤️
— Umair Sandhu (@UmairSandu) August 14, 2022
دوسری جانب بھارت کے معروف فلمی ناقد عمیر سندھو نے بھی دی لیجنڈ آف مولاجٹ کے ٹریلر کی تعریف کی ہے۔انہون نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم کہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی پہلی 100 کروڑ روپے کمانے والی فلم آرہی ہے۔
This is as HUGE as it gets! Imagine, the action drama was made before #KGF! This can become one of the BIGGEST BLOCKBUSTERS ever! #FawadKhan @TheMahiraKhan @blashari @AmmaraHikmat – You have indeed made something SLECTACULAR! #TheLegendOfMaulaJatt 13th Octhttps://t.co/j9IzjJ8x3s pic.twitter.com/IlN4dnhMiu
— #TutejaTalks (@Tutejajoginder) August 14, 2022
مشہور بھارتی فلم ناقد توتیجا جگندر نے بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ٹریلر کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اب تک کی سب سے کامیاب ترین فلم ہوسکتی ہے، فواد خان ،ماہرہ خان، بلال لاشاری اور عمارا حکمت نے یقیناً کچھ بہترین بنایا ہے۔
سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے ٹریلر کو خوب سراہا جارہا ہے، انوراگ کیشپ کے ٹوئٹ پر ہی نہیں بلکہ یوٹیوب پر بھی صارفین نے اس ٹریلر کو بے حد سراہا ہے، معروف کامیڈین اور یوٹیوب زید علی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ واہ، یہ ہوتا ہے ٹریلر۔ بالکل ذہن کو دہلا دینے والی ہدایت کار ، بیانیہ اور سنیماٹوگرافی، اسے سنیما میں دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔