اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش
پاکستانی ماڈل و اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اداکارہ شادی کے طویل عرصے بعد بیٹی کی پیدائش پر نہات خوش ہیں۔ انہوں نےاپنے انسٹاگرام پیج پر بیٹی کے ساتھ اسپتال کے بستر پر لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نومولود کے نام کا بھی اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
فضا اور شیزا کی وائرل وڈیو سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان لے آئی
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا ٹریلیر جاری، بھارتی فلمساز اور ناقدین کو پسند آگیا
ادکارہ نے تصویر کے کیپش میں لکھا کہ خوش نصیب ہیں وہ جن کی پہلی اولاد بیٹی ہےاور مجھےبھی ایک سے نوازا گیا ہے ، الحمدللہ 12 سال بعد آخر کار اللہ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، اب ہم ایک بچی کے والدین ہیں۔عزہ حمزہ ملک سے ملیے جو 13 گست کو پیدا ہوئی ہیں۔اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نمرہ خان، منال خان،اداکار نوید رضا اور بھارتی اداکار ترن کھنہ سمیت سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کو ان کی پہلی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کرن تعبیر ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل پری زاد سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے ہیں تاہم اے پلس کے ایک لانگ پلے میں انہوں نے شیزا اور فضا نامی ہم شکل جڑواں بہنوں کا کردار ادا کیا تھا، مضحکہ خیز کہانی پر مشتمل ڈرامے کا ایک منظر گزشتہ سال سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس کے بعد اداکارہ کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔