تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں کس کس اداکار نے شرکت کی ؟

تحریک انصاف کو ملک کے نوجوان طبقے کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری میں بھی کافی پذیرائی حاصل ہے،اداکاروں اور گلوکاروں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کی پرزور حامی ہے۔

13 اگست کی رات لاہور کے ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ تحریک انصاف کے جلسے میں کئی نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا ٹریلیر جاری، بھارتی فلمساز اور ناقدین کو پسند آگیا

اداکارہ کرن تعبیر کے ہاں شادی کے 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش

معروف گلوکار و ثنا خواں نجم شیراز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں تحریک انصاف جلسے میں  اسٹیج پر بیٹھا  دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں نجم شیراز کے ساتھ نوجوان اداکار فیروز خان اور سینئر اداکار فرحان علی آغا  بھی موجودہیں۔

نجم شیراز نے تصویر میں لکھا کہ ہمارے ملک کیلیے خوبصورت اور بابرکت لمحات۔نجم شیراز نے اپنے ٹوئٹ میں فرحان علی آغا، فیروز خان ، فوادچوہدری  اور زرتاج گل وزیر کو بھی ٹیگ کیا۔

متعلقہ تحاریر