فہد مصطفیٰ اداکاری چھوڑ کر سندھ پولیس میں ایس پی بھرتی ہوگئے؟
یہ تصویر دیکھ کر آپ کے ذہن میں بھی یہی سوال آیا ہوہوگا ناکہ کیا فہد مصطفیٰ اداکاری چھوڑ کر پولیس میں بھرتی ہوگئے ہیں؟
اگر ایسا ہے تو جواب نفی میں ہے کیونکہ فہد مصطفیٰ سندھ پولیس میں بھرتی نہیں ہوئے بلکہ سندھ پولیس نے انہیں ایس پی( سپرنٹنڈنٹ آف پولیس) کا اعزازی خطاب سے نواز دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فلمی ناقد نے قائد اعظم زندہ باد کو سنگھم کا چربہ قرار دیدیا
دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا ٹریلیر جاری، بھارتی فلمساز اور ناقدین کو پسند آگیا
اداکارفہدمصطفیٰ نے اس حوالے سے آئی جی سندھ سے ملاقات کرکے اس اعزاز سے نوازنے پر ان کا شکریہ اداکیا ہے اور اس ملاقات کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
فہد مصطفیٰ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ آج، مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سب سے بڑے خواب پورے کر لیے ہیں۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے اس یوم آزادی پر مجھے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کے اعزازی خطاب سے نوازا، اور گلاب کے عزائم کو زندہ کیا۔
فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ آپ سب نے اس کردار اور قائداعظم زندہ باد کے لیے جس محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکوں گا اور مجھے امید ہے کہ میں اسی فخر کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔
یاد رہے اداکار فہد مصطفیٰ نے رواں سال عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم قائد اعظم زندہ باد میں ایس ایچ او گلاب کا کردار ادا کیا تھا۔ سندھ پولیس نے فلم میں پولیس کا بہتر تاثر پیش کرنے پر اداکار کو ایس پی کے اعزازی خطاب سے نوازا ہے۔