علی ظفر نے جشن آزادی کی رات کیلیفورنیا میں میلہ لوٹ لیا

پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے 75 ویں  یوم آزادی کے موقع پر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ارون میں منعقدہ  کنسرٹ میں دھوم مچادی۔

کنسرٹ میں علی ظفر کے علاوہ ان کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور سامعین سے خوب داد سمیٹی۔

یہ بھی پڑھیے

فہد مصطفیٰ اداکاری چھوڑ کر سندھ پولیس میں ایس پی بھرتی ہوگئے؟

تحریک انصاف کے لاہور جلسے میں کس کس اداکار نے شرکت کی ؟

گلوکار و اداکار علی ظفر نےاپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کنسرٹ کی تصاویراور وڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے تاثرات کااظہار بھی کیا ہے۔ایک وڈیو میں علی ظفر کو کنسرٹ کے شرکا کے شور میں اسٹیج پر داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک اور وڈیو میں علی ظفر شرکا سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوارہے ہیں  ،علی ظفر نے پاکستان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے  کہاکہ شاید ہی پاکستان سے زیادہ خوبصورت جگہ دنیا میں ہو،جس پر شرکا نے پرجوش نعروں سے ان کی تائید کی۔

علی ظفر نے ایک اور ٹوئٹ  میں اپنے مشہور زمانہ گیت چھنو سنانے کے دوران بنائی گئی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  اپنی زندگی میں کیے گئے تمام کنسرٹ میں یہ کنسرٹ خاص مقام حاصل کریگا۔ پنجاب یونیورسٹی کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ  کے دورے سے لیکر ، جہاں میرے والد پروفیسر تھے، سان فرانسسکو کے پیلس آف فائن آرٹس میں  فل ہاؤس کنسرٹ  کرنے تک ۔۔۔زندگی ہے۔

متعلقہ تحاریر