کراچی میں بارش ہوتے ہی عثمان خالد بٹ کیا سوچتے ہیں؟

کراچی میں صوبائی حکومت کی نااہلی کے باعث بارش کے بعد مچنے والی گندگی اور غلاظت نے شہریوں کو بارش سے ہی خوفزدہ کردیا ہے۔ادکار عثمان خالد بٹ کے بھی کچھ ایسے ہی خیالات ہیں۔
عثمان خالد بٹ نے کراچی کی بارش کے حوالے سے ایک میم شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر نے جشن آزادی کی رات کیلیفورنیا میں میلہ لوٹ لیا
فہد مصطفیٰ اداکاری چھوڑ کر سندھ پولیس میں ایس پی بھرتی ہوگئے؟
اداکار عثمان بٹ نے بھارتی اداکار اکشے کمار کی ایک فلم کا منظر شیئر کیا جس پر لکھا ہے کہ مجھے کیسے بھی کرکے یہاں سے نکال میرے بھائی۔عثمان خالد بٹ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ کراچی میں جب بھی بارش ہوتی ہے، میری یہی کیفیت ہوتی ہے۔
Every time it rains in Karachi, I’m like pic.twitter.com/DxUxEbvc63
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) August 15, 2022
اداکار کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک خاتون صارف نے لکھا کہ کراچی والے لیجنڈ ہیں جو ایک طویل عرصے سے ان تمام پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ایک اور صارف نےلکھا کہ مگرآپ ہمیشہ اسلام آباد میں رہتےہیں ، اسلام آبادی برگر کراچی کا مذاق مت اڑئیں۔









