اداکارہ ہانیہ عامر سے خاندان نے قطع تعلق کیوں کیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے پر خاندان نے ان سے قطع تعلق کرلیا تھا۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے معروف انٹرٹینمنٹ چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران پیشہ ورانہ زندگی کی ابتدا میں آںے والی مشکلات پر کھل کر بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ویب سیریز فاطمہ جناح کا پرومو جاری، سجل علی کا گنگو بائی سے موازنہ

کراچی میں بارش ہوتے ہی عثمان خالد بٹ کیا سوچتے ہیں؟

ہانیہ عامر نے بتایا کہ ان کے والدین کے درمیان بچپن میں ہی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد والدہ نے ہی ان کی پرورش کی ، اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ننھیال نے ان کی فیملی کے ساتھ کافی تعاون کیا تاہم شوبز انڈسٹری کا حصہ بننے پر سب نے قطع تعلق کرلیا۔

فلم کے ذریعے کیریئر کی ابتدا کرنے والی اداکارہ نے بتایا کہ پروڈیوسر نے ان کی ڈب اسمیش وڈٰیوز دیکھ کر انہیں فلم جانان کے آڈیشن کیلیے طلب کیا تاہم کیمرا دیکھ کر ان کی ہوائیاں اڑ گئیں اور کچھ بولا نہیں گیا جس کے بعد فلم کی پروڈکشن ٹیم میں شامل اداکارہ حریم فاروق نے انہیں پرسکون کیا جس کے بعد پہلے ہی آڈیشن میں ان کا انتخاب کرلیا گیا اور انہیں معاہدہ بھی پیش کردیا گیا جس پر انہوں نے پڑھے بغیر ہی دستخط کردیے۔

ہانیہ نے بتایا کہ ان کا خاندان خاصہ قدامت پسندہے، انہوں نے گھر آکر والدہ فلم سائن کرنے کا بتایا تو وہ حیران رہ گئیں اور ماموں کے ردعمل کے باعث انہیں فلم کرنے سے منع کردیا۔جس پر ہانیہ نے والدہ کو قائل کیا کہ اب  وہ فلم سائن کرچکی ہیں توکریں گی بھی لیکن اس کے بعد کوئی فلم نہیں کریں گی جس پر ان کی والدہ راضی ہوگئیں لیکن انہوں نے کسی اور کو بتانے سے سختی سے منع کردیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے والدہ کی ہدایت کو نظرانداز کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کی وڈیوز اپنے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیں  جس کے بعد ان کے   رشتیدار ان کے گھراسطرح آئے جیسےوہ بہت بیمار ہیں اور کسی بیمار کی عیادت کرنے آیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے رشتیداروں نے کہا کہ بیٹا آپ کو کیا ہوگیا ہے اور آپ کیا کررہی ہیں ۔اداکارہ کے مطابق  اس موقع پر کافی گرما گرمی اور تلخ کلامی بھی ہوئی اور خاندان میں دشمنی پیدا ہوگئی لیکن انہوں نے فلم کرلی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک موقع پر ان کی والدہ نے انہیں اس سارے معاملے میں قصور وار ٹھہرایا لیکن پھر وہ ڈٹ کر ان کے ساتھ کھڑی ہوگئیں اور انہیں فلم کرنے کی اجازت دیدی۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے اپنی فیملی کی ذمہ داریاں خود اٹھانے کا فیصلہ کیا اور جب سے اب تک میں اپنا گھر خود چلا رہی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں چھوٹی عمر سے ہی دونوں کی ذمہ داریاں اٹھارہی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب رشتے داروں سے صلح ہوگئی لیکن کچھ فاصلے اب بھی برقرار ہیں تاہم ان کے اور کزنز کے درمیان فاصلے نہیں ہیں ،وہ اپنےکزنز سے پہلے جتنی قریب تھیں آج بھی اتنی ہی قریب ہیں۔ہانیہ نے بتایا کہ ان کے کزن ان  کی مجبوری سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کیلیے یہ سب کررہی ہیں اور یہ کہ آپ ہمیشہ کسی چیز کیلیے دوسروں کی طرف نہیں دیکھ سکتے۔

 ہانیہ عامرنے بتایا کہ ان کے خاندان والے انہیں اسٹار نہیں سمجھتے ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ  سب انہیں  میرے ہمسفر اور ہالہ کے کردار کے حوالے سے جانتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر