اداکارہ یاسرہ رضوی جمعرات کو کس راز سے پردہ اٹھائیں گی؟

اداکارہ یاسرہ رضوی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جو مشکل سے مشکل کردار بھی ہنستے کھیلتے کر جاتی ہیں۔
یاسرہ رضوی صرف اچھی اداکارہ ہی نہیں بلکہ شاعرہ بھی ہیں اور آزاد شاعری کرنے کا شوق رکھتی ہیں ،انہوں نے شاعری کی ایک نئی صنف بھی متعارف کرائی ہے جسے وہ غظم کا نام دیتی ہیں اور کافی فلسفیانہ شاعری کرتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ہانیہ عامر سے خاندان نے قطع تعلق کیوں کیا؟
بپاشا باسو نے 6 سال بعدننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی
اداکارہ نے اپنی حالیہ سوشل میڈیاپوسٹ میں اپنے کسی نئے پروجیکٹ کو شروع کرنےکا حوالہ دیاہے۔اداکارہ نے اپنے انسٹارگرام پیج پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ گہرے نیلے رنگ کی قمیص زیب تن کرکے کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور کسی گہری سوچ میں گم ہیں۔اداکارہ نے گلے میں فیروزی رنگ کی چین اور کانوں میں جھمکے بھی پہن رکھے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس جمعرات کو جانئے کہ قیس اور مجنوں میں کیا فرق ہے۔ ادکارہ نے اپنی تحریر میں داستان لیلہ مجنوں کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جمعرات کو ان کا کوئی نیا پروجیکٹ سامنے آرہا ہے جس میں قیس اور مجنوں کا قصہ بیان کیا جائے گا۔بہرحال حقیقت جمعرات کو ہی سامنے آئے گی۔









