گلوکار راحت فتح علی خان واقعی سرور میں مبتلا ہوگئے
لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کی نشے کی حالت میں ڈگمگاتے قدموں کے ساتھ اپنے دوست کی حمایت میں گفتگوکرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وڈیو میں نشے میں مست گلوکار کو اپنے دوست کے کندھوں کے سہارے کھڑے ہوکر اپنی دوستی کے دعوے کرتے اور مخالفین کو دھمکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ یاسرہ رضوی جمعرات کو کس راز سے پردہ اٹھائیں گی؟
اداکارہ ہانیہ عامر سے خاندان نے قطع تعلق کیوں کیا؟
ف قوال استاد نصرت فتح علی خان کی برسی کے دن 17 اگست کو وائرل ہونے والی اس وڈیو میں ان کے بھتیجے استاد راحت فتح علی خان اپنے دو دوستوں کے ساتھ کیمرے میں دیکھ کر گفتگو کررہے ہیں ۔
Inappropriate video of #RahatFatehAliKhan leaked – Please share your thoughts! pic.twitter.com/4bajwh4gkq
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) August 16, 2022
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار نشے میں دھت ہو کر ڈگمگاتے قدموں کے ساتھ اپنے دوست اقبال نگیبی کے کندھے کے سہارے بمشکل کھڑے ہوئے ہیں۔راحت فتح علی خان نے کہا کہ حاجی اقبال نگیبی میری جان اور میرا استاد نصرت فتح علی خان ہے، اس سے کوئی بھڑے مت، ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے۔
وڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان ہوش و ہواس میں نہیں ہیں اور ان کا اپنے الفاظ پر بھی کوئی کنٹرول نہیں ہے اور اپنی دوست کے ادا کیے ہوئے جملوں کو دہرا رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر وائرل وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے بیشتر صارفین نے دعویٰ کیا کہ گلوکار شراب کے نشے میں دھت ہیں تاہم کئی صارفین کا کہنا تھاکہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے،وڈیو بنانے والے کو اسے وائرل نہیں کرنا چاہیے تھا۔