اداکار قوی خان کو عروہ حسین اور ماہرہ خان کا خراج تحسین
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے75ویں یوم آزادی پر 253 پاکستانی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازا ہے۔ان شخصیات کو اعزازات 23مارچ 2023 کویوم پاکستان کےموقع پر دیے جائیں گے۔ اعزازات پانے والوں میں سینئر ترین اداکار قوی خان بھی شامل ہیں جنہیں شوبز انڈسٹری کیلیے خدمات کے صلے میں نشان امتیار سے نوازا گیا ہے۔
40برس سے ٹیلی وژن،تھیٹر، ریڈیو اور فلم سمیت ہر صنف میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے قومی کو نوجوان اداکاراؤں عروہ حسین اور ماہرہ خان نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار راحت فتح علی خان واقعی سرور میں مبتلا ہوگئے
اداکارہ ہانیہ عامر سے خاندان نے قطع تعلق کیوں کیا؟
اداکارہ عروہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ قوی خان صاحب!آپ ایک قابل تقلید انسان ہیں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ پوسٹ ایک ایسے شخص کےاعتراف میں ہے جو اپنی ذات میں ادارہ ہےاور اس سال 80 برس کا ہوگیا ہےلیکن اسٹیج پر سب سے زیادہ جوش اور صبر کا مظاہرہ کرتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ گزشتہ روز ہمارے ڈرامے کے سیٹ انہیں یہ اعلان موصول ہوا کہ انہیں نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے۔1980 تمغہ حسن کاکردگی اور 2012میں ستارہ امتیاز سے نوازے جانے کے بعد حکومت پاکستان کی طرف سے یہ ان کیلیے تیسرا ایوارڈ ہے۔
عروہ نےمزید لکھا کہ انہیں پاکستانی فلموں، ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور تھیٹر میں کام کرنے پرتعریفوں سے نوازاگیاہے،انہوں نے 200 سے زائد فلموں کے ذریعے فن کی خدمت کی ہے۔
دوسری جانب قومی خان کی حالیہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ماہرہ خان نے اپنی حالیہ فلم سے لیے گئے قوی خان کی اداکاری کے کچھ مناظر اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”قوی صاحب،ایک لیجنڈ، ایک باکمال اداکار ہیں،79 سال کی عمر میں نوجوان فنکاروں کی بہتات کے درمیان تن کے کھڑے ہیں، کیونکہ آج تک وہ ان سب میں سب سے زیادہ سرگرم ہے، وہ ہمیشہ تیار رہتے ہیں، وہ محبت کرتے ہیں۔ وہ اپنے کام سے محبت کرتے ہیں جو آپ ہر فریم میں دیکھ سکتے ہیں “۔
اداکارہ نے سینئر اداکار کی تعریف میں مزید لکھا کہ وہ اپنے الفاظ کے ذریعے مجھ جیسے اداکاروں کے لیے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، جو انہیں حیرت سے دیکھتے ہیں۔ماہرہ نے لکھا کہ میں نے اس شخص سے بہت کچھ سیکھا ہے ،انہوں نے زندگی کی ناکامیوں کو اپنایا اور اب بھی وہ مسکراہٹ کے ساتھ ایسا کرتے ہیں جس سے ان کی عاجزی اور فخر دونوں جھلکتا ہے۔
ادکارہ ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ”کیا ہی اعزاز کی بات ہے کہ وہ ہمارے درمیان ہیں، محمد قوی خان صاحب آپ میرے ہیرو ہیں“۔