عروج آفتاب کی گائیکی نے فن لینڈ میں سما باندھ دیا

گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب نے فن  لینڈ کے دارالحکومت ہلسنکی میں اپنی گائیکی سے سماباندھ دیا۔

گلوکارہ کے کنسرٹ  کے شرکا کی اکثریت نے اردو زبان سے نابلد ہونے کے باوجود  تقریب کے اختتام پر 5 منٹ تک کھڑے ہوکران کیلیے تالیاں بجائیں۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار راحت فتح علی خان واقعی سرور میں مبتلا ہوگئے

اداکارہ ہانیہ عامر سے خاندان نے قطع تعلق کیوں کیا؟

فن لینڈ میں زیر تعلیم پاکستانی طالبعلم عثمان اشرف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ہلسنکی میں منعقدہ کنسرٹ کے اختتامی مناظر کی وڈیو شیئر کی ہے ۔ پاکستانی طالبعلم کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی اس وڈیو کو عروج آفتاب نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔

طالبعلم نے لکھا کہ عروج نے ہلسنکی میں پرفارم کیا ہے، بمشکل چند لوگ ہی ان کی گائیکی کے بول سمجھ پائیں ہوں گے لیکن پرفارمنس کے اختتام پر  کنسرٹ کے شرکا نے 5 منٹ تک کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔طالبعلم نے مزید لکھا کہ موسیقی کی طاقت اور اس کی آواز، مکمل طور پر سحر زدہ تھی۔

یاد رہے کہ عروج کو رواں  برس ہی  گریمی ایوارڈ سے نوازاگیا ہے،سابق امریکی صدر بارک اوباما بھی عروج آفتاب کے پرستار ہیں اور ان کے گانے شوق سے سنتے ہیں۔کوک اسٹوڈیو کے حالیہ سیزن 14میں بھی عروج آفتاب نے گانا گیا تھا جسے اب ایک کروڑ 10 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

متعلقہ تحاریر