کوکومو کی انعامی اسکیم فراڈ ہے؟ مریم نفیس کی تنقید

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی اسماعیل انڈسٹریز کی مشہور ترین پروڈکٹ بسکونی”کوکومو“کی انعامی اسکیم فراڈ ہے؟
اداکارہ مریم نفیس سمیت پی ٹی آئی کے حامی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو ٹرولنگ کا نشانہ بنارہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
عائزہ خان نے شادی کی تصویر شیئر کرکے دانش تیمور سے کیا کہا؟
عروج آفتاب کی گائیکی نے فن لینڈ میں سما باندھ دیا
ٹوئٹر پر کئی صارفین نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کومخاطب کرتے ہوئے ” کوکومو “کی فراڈ انعامی اسکیم کے حوالے سے شکایت کی ہے۔مریم نفیس نے کسی خاتوب کے ٹوئٹ کااسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔جس میں خاتون نے شکوہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو کوکومو کے پیکٹ سے ہیرے کے خاکے والا بسکٹ ملا۔پیکٹ پر درج تھا کہ اس شکل کے بسکٹ کی تصویر دیے گئے واٹس ایپ نمبرپر بھیجیں ۔
• Scamming Pakistan since forever and it continues… 🥲 pic.twitter.com/rGngv4IQ2U
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) August 17, 2022
خاتون نے شکوہ کی کیا کہ پیکٹ پر دیا گیا نمبر تو واٹس ایپ پر موجود ہی نہیں،اب کیا کیا جائے؟ میرا بیٹا انعام جیتنے کیلیے بہت زیادہ پرجوش ہے۔
مریم نفیس نے اسکرین شاٹ کے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان کو ہمیشہ سے دھوکہ دیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
Why you guys even buying it. Ehe quailty going downwards day by day. Boycott it.
— Muhammad Ibrahim (@mibrahim2025) August 17, 2022
Why you guys even buying it. Ehe quailty going downwards day by day. Boycott it.
— Muhammad Ibrahim (@mibrahim2025) August 17, 2022
ایک اور صارف نے بسکونی کو بھیجے گئے واٹس ایپ میسج کا عکس شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری چھوٹی بہن نے بھی میسج کیا ہے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
I found diamond doodle many times and also sent them but got nothing!🙂😂
— Insincerely_yours (@turk_writes) August 17, 2022
ایک خاتون نے لکھا کہ مجھے بھی کئی مرتبہ کوکومو کے پیکٹ سے ڈائمنڈ ڈوڈل ملے، میں نے میسیج بھی کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا
Ya @MiftahIsmail fraudia ki company hai whatelse to expect from him
— AHSAN NISAR (@Aahsann) August 17, 2022
My son also found but they doesn’t respond 😕 pic.twitter.com/TeOpjra9D8
— Zainab Khan (@ZainabTareen0) August 17, 2022
@MiftahIsmail sir idhar b awam ko chonna?
— Amjad (@Me_AmjadKhan) August 17, 2022
۔ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد مفتاح اسماعیل کو ٹیگ کرکے تنقید کا نشانہ بنارہی ہے اور صارفین کوکومو استعمال کرنے والوں کو اس کے بائیکاٹ کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔









