اداکارہ عروہ حسین کا مہرب معیز اعوان سے اظہار یکجہتی

ادکارہ عروہ حسین نے انٹرنیشنل اسکول لاہور (آئی ایس ایل) میں 20 اگست کو طے شدہ ٹی ای ڈی ایکس کانفرنس  کے مقررین کے پینل سے نکالنے پر  خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی رہنما ڈاکٹر مہرب معیز اعوان   کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

اداکارہ نے طویل انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار قوی خان کو عروہ حسین اور ماہرہ خان کا خراج تحسین

عروج آفتاب کی گائیکی نے فن لینڈ میں سما باندھ دیا

ادکارہ عروہ حسین نے لکھا کہ مہرب معیز میں شدید غمزدہ اور مایوس ہوں، درحقیقت آپ کے ساتھ رواسلوک پر اظہار افسوس کیلیے مجھے الفاظ نہیں مل رہے۔

View this post on Instagram

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

عروہ نے مزید لکھا کہ میں شاید سوچ بھی نہیں سکتی کہ آپ ہمارے اردگرد موجود ایسے غیر انسانی اور بے حس لوگوں کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں جو لوگوں کو تعلیم دے رہے ہیں کہ آپ کون ہیں اور آپ کے حقوق کیا ہونے چاہئیں، حالانکہ صرف وہی لوگ ہیں جنہیں انسانیت کا بنیادی  سبق پڑھانے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ  ان  ناسمجھ اور  سنگدل لوگوں کو اس بات کا بھی اندازہ نہیں ہے کہ آپ اس ظالم دنیا میں حقیقی معنوں میں خود کو کیسے مجتمع کرتےہیں۔

متعلقہ تحاریر