بڑی فلموں کی ناکامی کےبعد بالی ووڈ میں اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا

میلا کے بعد لال سنگھ چڈھا  عامر خان کی ناکام ترین فلم ثابت ہوگئی،5دن کا مجموعی بزنس ٹھگس آف ہندوستان کی پہلے دن کی کمائی کوبھی عبور نہ کرسکا

عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا،اکشے کمار کی رکھشا بندھن اور رنبیر کپور کی فلم شمشیرا کی بدترین ناکامی کے بعد  بالی ووڈ میں اصلاحات کا مطالبہ زورپکڑٖ گیا۔

میلا کے بعد  لال سنگھ چڈھا  عامر خان کی ناکام ترین فلم ثابت ہوگئی،5دن کا مجموعی بزنس ٹھگس آف ہندوستان کی پہلے دن کی کمائی کوبھی عبور نہ کرسکا۔

یہ بھی پڑھیے

دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا ٹریلیر جاری، بھارتی فلمساز اور ناقدین کو پسند آگیا

علی ظفر نے جشن آزادی کی رات کیلیفورنیا میں میلہ لوٹ لی

عامر خان کی لال سنگھ چڈھا قومی تعطیل کے موقع پر باکس آفس کے کلیکشن میں اضافہ نہ کرنے والی نایاب فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ میں اس فلم کو زیرو کے بعد عامر خان کیلیے  بدترین آفت قرار دیا گیا ہے،فلمی تجارت کے تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم نے پیر کو 7.87  کروڑ روپے کمائے۔

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم فاریسٹ گمپ کی ہندی ری میک لال سنگھ چڈھا جمعرات کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔فلم کی اس موقع پر ریلیز کا مقصد یوم آزادی اور رکھشا بندھن کی چھٹیوں سے فائدہ اٹھانا تھا لیکن فلم خاطر خواہ بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے۔

فلم نے پہلے دن 11.70 کروڑ روپے، جمعے کو 7.26 کروڑ روپے، ہفتے کو 9 کروڑ روپے اور اتوار کو 10 کروڑ روپے  کابزنس کیا۔ لال سنگھ چڈھا کی مجموعی آمدنی اب تک تقریباً 46 کروڑ روپے رہی ہے۔

3سال تک جاری رہنے والی شوٹنگ کے بعد مجموعی طور پر 14 سال میں تیار ہونے  والی یہ فلم عامر خان کی 2018 میں ریلیز ہونے والی آخری فلم ٹھگز آف ہندوستان  کی طرح ناکام ثابت ہوئی ہے تاہم ٹھگز آف ہندوستان باکس آفس پر ریکارڈ توڑبزنس سے آغاز کے بعد ناکامی سے دوچار ہوئی تھی لیکن لال سنگھ چڈھا ابتدا میں ہی ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہےا ور اسکی پانچ دن کی مجموعی آمدن ٹھگس آف ہندوستان کی پہلے دن کی آمدن سے بھی کم ہے۔

ہالی ووڈ ہنگامہ فلم کی مجموعی آمدنی 75کروڑ روپے تک جانے کی پیشگوئی کررہا ہے ۔پورٹل کے مطابق فلم پر لگائے گئے سرمائے کی واپسی کے حساب سے میلہ کے بعد یہ عامر خان کی بدترین فلم ثابت   ہوئی ہے۔مبینہ طور پر اداکار کے پاس فلم پر بیک اینڈ ڈیل تھی، جو اب اس کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر غیر موثر ہوجائے گی۔ فلم کا بجٹ تقریباً 150 کروڑ روپے بتایا جاتا ہے۔ پروڈیوسروں نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر فلم کی ریلیز سے پہلے چھ ماہ انتظار کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب لال سنگھ چڈھا، رکھشا بندھن اور شمشیرا جیسی تین بڑی فلموں کی ناکامی بعد بالی ووڈ میں اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ناقدین بڑی بڑی فیسیں لیکر ناکام فلمیں دینے والے اداکاروں سے فلم کی ناکامی کی صورت میں رقم واپس کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر