شہزاد رائے سینیٹری ورکرز کے حقوق کیلیے بھی کمربستہ

شہزاد رائے نے سینیٹری ورکرزکو حقوق دلانے کا بھی بیڑا اٹھالیا۔گلوکار و سماجی رہنما نے سینیٹری ورکرز کیجانب سے کیا گیا گٹر میں نہ اترنے کا عہد  سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

شہزاد رائے کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسئلے کو صارفین کی جانب سے خاصہ سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عدنان صدیقی کی وزیراعلیٰ سندھ سے لیجنڈ ظہیر عباس  کی مدد کی اپیل

 اداکارہ عروہ حسین کا مہرب معیز اعوان سے اظہار یکجہتی

گلوکار شہزاد رائے نے ہاتھ سے تحریر کردہ ایک عہد نامہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے ۔شہزار رائے کیجانب سے شیئر کردہ تحریر میں درج ہے کہ  ہم عہد کرتے ہیں کہ آج سے کوئی پاکستانی سینیٹری ورکر سیویج گٹر میں داخل نہیں ہوگا۔ سیویج گٹر کی صفائی مشینوں سے ہوگی ورنہ محکمے کا سربراہ خود گٹر میں داخل ہوکر اسے صاف کرے گا۔

شہزاد رائے نے بتایا  کہ  سماجی کارکن نعیم صادق یہ لڑائی لڑرہے ہیں۔نعیم صادق  کافی عرصے سے سینیٹری ورکرزکے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرگزشتہ سال اکتوبر میں   گٹر میں موجود ایک سینیٹری ورکر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا  کہ  ریاست مدینہ  بننے کی طرف سفر کا پہلا قدم تقریروں سے نہیں بلکہ اس انسان کو گڑھوں سے نکال کر شروع کرنا چاہیے۔

شہزاد رائے کے اس اقدام پر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے انہیں خود سراہا جارہا ہے۔ایک صارف نے شہزاد رائے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اس مہم کی نگرانی کرتے ہیں تو کوئی سنجیدہ نتیجہ نکل سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر