حاملہ اہلیہ کا مذاق اڑانے پر رنبیر کپور کو شدید تنقید کا سامنا

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو براہ راست انٹرویو کے دوران حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ کے بڑھتےہوئے وزن کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا۔
اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کاسامنا ہے۔عالیہ بھٹ نے رواں سال جون میں اپنی زچگی کا اعلا ن کیا تھا۔ اداکار جوڑی جلد اپنی پہلی مشترکہ فلم برہمسترا میں ساتھ نظر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیے
بچہ ہونے سے میری پیشہ ورانہ زندگی پر فرق کیوں پڑے گا؟عالیہ بھٹ
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اتنی جلدی خوشخبری سنادی
جمعرات کو فلم برہمسترا کی تشہیر کے سلسلے میں جوڑی نے فلم کے ڈائریکٹر آیان مکھرجی کے ساتھ ایک براہ راست انٹرویو میں حصہ لیا تھا۔ بات چیت کے دوران رنبیر کپور نے ایک سوال کے جواب میں عالیہ کے حاملہ پیٹ کی طرف اشارہ کیا اور اس کے بڑھتے ہوئے وزن پر تبصرہ کیا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کے حس مزاح پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ رنبیر کا عالیہ کو بڑھتے جسم کا احساس دلانا ناگوار تھا۔
رنبیر کپور کے ایک فین پیج نے انسٹاگرام اور ریڈٹ پر اس انٹرو کے کچھ کلپش شیئر کیے تھے۔انٹرویو کے دوران میزبان نے عالیہ سے سوال کیا کہ وہ لوگ اپنی فلم برہمسترا کی بڑے پیمانے پر تشہیر کیوں نہیں کررہے؟
View this post on Instagram
عالیہ نے کہا کہ” ہم یہ کریں گے (فلم کی بڑے پیمانے پر تشہیر کریں گے)۔ اگر آپ پوچھ رہے ہیں کہ ہم نے اسے ہر جگہ پھیلایا کیوں نہیں ہیں،،،فی الحال ہمارا فوکس ہے…‘‘ ۔اس دوران رنبیر نے عالیہ کی بات کاٹتے ہوئے انکے حاملہ پیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ’’خیر، میں دیکھ سکتا ہوں کہ کوئی پھیل رہا ہے ‘‘۔رنبیر کی بات سن کر عالیہ چونکیں جس پر رنبیر نے ان کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے کہا کہ”مذاق“۔
اس کلپ پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام صارف نے لکھا، ’’یہ دیکھ کر افسوس ہوا‘‘۔ ایک اور شخص نے کہاکہ”یہ بالکل بھی مذاق نہیں تھا“۔ایک مداح نے اسے”مکروہ مذاق“ قرار دیا، جب کہ ایک اور مداح نے کہا کہ”عالیہ بہتر کی مستحق ہے“۔ ایک مداح نے یہ بھی لکھا، ’’حاملہ خاتون کوایسا کہنا مکروہ مذاق ہے‘‘ ۔ایک نے یہ بھی کہاکہ”یہ ناگوار اور ناپختہ تھا“۔
عالیہ اور رنبیر نے 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں اپنے گھر میں شادی کی تھی۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی نئی فلم برہمسترا کے گانے” ڈانس کا بھوت“ کا ٹیزر جاری کیا تھا۔ یہ فلم 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس میں امیتابھ بچن، ناگارجن اور مونی رائے جیسے اداکار بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔









