سیاست ہر جگہ گندی ہے لیکن پاکستان میں گندی ترین ہے، عشنا شاہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ عشنا شاہ اپنے بے باک خیالات کے حوالے سے بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ جس بات کو صحیح سمجھتی ہیں اسکی کھل کر حمایت کرتی ہیں اور جو بات انہیں بری لگ جائے اس پر ٹکاکر تنقید کرنے سے بھی نہیں چوکتیں۔

اداکارہ پاکستانی سیاستدان کے حوالے سے اپنے خیالات کو لگی لپٹی بغیر سادہ مختصر الفاظ میں بیان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

حاملہ اہلیہ کا مذاق اڑانے پر رنبیر کپور کو شدید تنقید کا سامنا

شہزاد رائے سینیٹری ورکرز کے حقوق کیلیے بھی کمربستہ

ادکارہ عشنا شاہ نے گزشتہ روز پاکستانی سیاست سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سیاست ہر جگہ گندی ہے، لیکن یہاں  پاکستان میں وہ گندی ترین ہے۔

اداکارہ کے مداحوں کی اکثریت انکے  خیالات سے متفق نظر آئی۔ایک صارف نے لکھا کہ پاکستانی سیاست آپ فشار خون بلند کردیتی ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ بالکل سچ ہے،خاص طور پر جب مجرم اپنے آپ کو تشدد زدہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں   (جو ان پر نہیں ہوا)،اور اپنے جرائم کو چھپانے اور عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے خود کو اسپتالوں میں داخل کرواتے ہیں،بہت گھناؤنا کاروبار ہے۔

ایک اور صارف نے اداکارہ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ اور کوئی بھی نئے مہذب اصول مرتب کرنے کی کوشش نہیں کرتا۔ تاہم ایک صارف نے لکھا کہ سیاست گندی نہیں ہوتی۔ یہ وہ لوگ ہیں جو سیاست کو گندا کرتے ہیں اور ایک ملک سے فائدہ اٹھاتے ہیں پھر اپنے فائدے کے لیے دوسرے ملک چلے جاتے ہیں اور سیاست میں غلیظ کرداروں کی تعریف کرنے لگتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر