زیب بنگش بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سادگی کی گرویدہ ہوگئیں

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی سریلی گلوکارہ زیب بنگش اور ان کی بہن ہانیہ بنگش نے بھارتی موسیقار و گلوکار اے آر رحمان سے ملاقات کی ہے۔
زیب بنگش نے اس یادگارملاقات کی تصاویر اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے جذبات سے بھرپور کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکارہ نے اس ملاقات کو اپنی زندگی کا بہترین لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے ہمیشہ سے قابل تقلید رہنے والے سر اے آر رحمان سے برسوں بعد بالمشافہ ملاقات ہوئی۔
View this post on Instagram
گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ اس امر سے متاثر ہوئی ہیں کہ ایک انسان جس کی موسیقی کی قابلیت نے دنیا کو حیران کیا ہے اس نے چہرے پر کوئی تاثر لائے بغیر گفتگو کی اور پوری توجہ ،محبت اور عاجزی سے بات سنتے رہے، ایسا بہت کم ہوتا ہے۔انہوں نے مزیدلکھا کہ یہ تقریباً ایسا ہی ہے جیسے وہ اپنی کامیابیوں سے انکار کرتے ہیں اور ہمیشہ خوش اور شاداب رہتے ہیں۔
یاد رہے کہ زیب بنگش اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ہائی وے کا گانا سوہا سہا گاچکی ہیں جس کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی تھی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ملاقات بھی کسی نے گانے کی منصوبہ بندی کیلیے کی گئی ہو۔









