ثنا جاوید اور فیروز خان کے بہت نخرے ہیں، عفت عمر
انہیں اپنے الگ کمرے ، الگ میک اپ آرٹسٹ اور الگ خدمت گار چاہیے ہوتا ہے، اچھی بات ہے فنکاروں کا یہی گلیمر ہوناچاہیے، ہمارے دور میں تو ایسا نہیں تھا، اب ہم بھی مانگیں گے، سینئر اداکارہ

انسان کی سیکھنے کی عمر کبھی ختم نہیں ہوتی۔جوانی میں سپر ماڈل رہنےو الی اداکارہ عفت عمرآج بھی جونیئر اداکاروں سے کچھ نہ کچھ سیکھتی رہتی ہیں۔
اداکارہ عفت عمر نے جیو نیوزکے ڈرامہ سیریل اے مشک خاک میں اداکارہ ثنا جاوید اور فیروز خان کے ساتھ کام کے تجربے کے حوالے سے حالیہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ان سے کچھ عادات سیکھنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز خان کا عمران خان پر دہشتگردی کے مقدمے کی اندراج پر ردعمل
بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کا گھر بھی نصیر آباد میں سیلاب کی نذر ہوگیا
عرب نیوز کی نامہ نگار براق شبیر کو دیے گئے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ عفت عمر نے بتایا کہ فیروز اور ثنا دونوں بہت عزت دینے والے تھے ، مجھے ان بچوں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا کیونکہ ان بچوں کے بڑے نخرے ہیں۔میں نے کہا کہ اچھا جب یہ کرسکتے ہیں تو کیا میں نہیں کرسکتی۔
View this post on Instagram
تاہم اداکارہ نے خود ہی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ان کا دور ہے، بہت کچھ بدل گیا ہے، اب انہیں اپنے الگ کمرے ، الگ میک اپ آرٹسٹ اور الگ خدمت گار چاہیے ہوتا ہے، اچھی بات ہے فنکاروں کا یہی گلیمر ہوناچاہیے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں تو ایسا نہیں ہوتا لیکن اب انہیں دیکھ کر ہم بھی مانگیں گے۔









