زلفی ، حدیقہ کیانی اور منیبہ مزاری گلوکار وہاب علی بگٹی کی مدد کو آگئے

بلوچستان میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں8بچوں اور بیوی سمیت  بے گھر ہونے والے گلوکار وہاب علی بگٹی کی مدد کیلیے موسیقار علی، گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور منیبہ مزاری سرگرم ہوگئے۔

زلفی نے  کوک اسٹوڈیو کے گانے کانایاری سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکاروہاب علی بگٹی کی ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔حدیقہ کیانی گلوکار کیلیے امدادی سامان لیکر جلد بلوچستان روانہ ہوں گی۔منیبہ مزاری نے وہاب علی بگٹی کی فوری امداد کیلیے ان کا جاز کیش اکاؤنٹ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کا گھر بھی نصیر آباد میں سیلاب کی نذر ہوگیا

ثنا جاوید اور فیروز خان کے بہت نخرے ہیں، عفت عمر

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے پروڈیوسر موسیقار ذوالفقار خان عرف زلفی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہم وہاب بگٹی صاحب اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ یقین رکھیں،  ان سے ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ وہ جلد بلوچستان جانے کا ارادہ رکھتی ہیں، فی الحال وہ  اپنے وسیلہ راہ پروگرام کیلیے امدادی سامان جمع کررہی ہیں۔

اداکارہ نے  اپنی انسٹااسٹوری پر وہاب بگٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ جلداز جلد پناہ گاہیں تعمیر کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ و گلوکارہ  منیبہ مزاری   نے  بھی وہاب علی بگٹی  کی حالت زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلیے امداد کی فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے ان کے جاز کیش اکاؤنٹ کا موبائل نمبر اپنے ٹوئٹ میں شیئر کردیا۔

متعلقہ تحاریر