اکشے کمار نے فلموں کی ناکامی کا ذمے دار خود کو قرار دیدیا
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی فلموں کی ناکامی کی ذمے داری اپنے آپ پر ڈال دی۔
سینئر اداکار نے اپنی نئی اوٹی ٹی فلم کٹھ پتلی کے آفیشل ٹریل کی ریلیزکے موقع پر بالی ووڈ فلموں کی ناکامی پر کھل کر بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بڑی فلموں کی ناکامی کےبعد بالی ووڈ میں اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا
آر آر آر کے آسکر جیتنے کی راہ میں بھارتی سیاست کے آڑے آنے کا خدشہ
اکشے کمار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلمیں نہیں چل رہیں ، یہ ہماری خامی ہے، یہ میری غلطی ہے،مجھے تبدیلیاں لانا ہوں گی، مجھے سمجھنا ہوگا کہ شائقین کیا چاہتے ہیں، مجھے اپنا راستہ تبدیل کرنا ہوگا اور اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا کہ مجھے کس قسم کی فلمیں کرنی چاہئیں۔
View this post on Instagram
اکشے کمار نے کہا کہ فلموں کی ناکامی کا ذمے دار کوئی نہیں میں خود ہوں۔اکشے کمار نے یہ بھی واضح کیا کہ ویب اسپیس بھی کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے کہ اداکار محسوس کریں کہ اگر فلمیں بڑی اسکرین پر نہیں چل رہیں تو وہ او ٹی ٹی پر جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ او ٹی ٹی پر بھی فلم کی کامیابی یا ناکامی کا دارو مدار عوام کی پسند و ناپسند پر ہے۔
اکشے کی تازہ ترین فلم رکھشا بندھن کو سامعین اور ناقدین کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا لیکن اس نے باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھایا۔