سائرہ یوسف کی سیاسی مخالفت میں عفت عمر سے بدتمیزی

ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی  نے شوبز انڈسٹری میں بھی دراڑیں دال دیں۔شوبز شخصیات سیاسی پارٹیوں کی حمایت میں ایک دوسرے پر ذاتی اور گھٹیا حملے کرنے لگیں۔ اداکارہ عفت عمر نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر لگاتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں پر جملہ کسا تو اداکارہ سائرہ یوسف نے ان کی ذات پر گھٹیا ترین حملہ کرڈالا۔

بعدازاں دونوں اداکاراؤں   نے لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں صارفین بھی کود پڑے۔

یہ بھی پڑھیے

ثنا جاوید اور فیروز خان کے بہت نخرے ہیں، عفت عمر

فیروز خان کا عمران خان پردہشتگردی کے مقدمے کی اندراج پر ردعمل

اداکارہ عفت عمر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں  بلاوجہ پی ٹی آئی کارکنوں  پر جملہ کس دیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ  میں اپنے صنم کی بانہوں میں ، تم جلو اور مرو یوتھیو۔

سینئر اداکارہ کے غیرضروری کیپشن پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ سائرہ یوسف آپے سے باہر ہوگئیں اور ان پر ذاتی حملہ کرڈالا۔سائرہ یوسف نے لکھا کہ  ہر دن کا الگ الگ صنم رکھا ہوا ہے تو آج اس صنم کی باری ہے؟

سائرہ یوسف کے اخلاق باختہ تبصرے  کو ہنسی میں اڑاتے ہوئے عفت عمر نےجواب میں  لکھا کہ  کیوں سب کو اپنی طرح سمجھا ہوا ہے بی بی؟

عفت عمر کی  ایک اور تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سائرہ یوسف نے لکھا کہ اللہ سلامت رکھے آپ کو ویسے زیادہ تو نہیں جل گئی؟

اداکارہ عفت عمر تو اپن بدزبانی کی وجہ سے  پہلے ہی کافی  تنقید کی زد میں بھی رہتی ہیں تاہم اداکارہ سائرہ یوسف کے اس طرز عمل پر کچھ صارفین نے حیرانی کااظہار کرتےہوئے لکھا ہے کہ انہیں اداکارہ سے ایسے جواب کی توقع نہیں تھی۔

متعلقہ تحاریر