شوبز انڈسٹری عمران خان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی
ارمینہ خان،عتیقہ اوڈھو،فریحہ الطاف اور ماہین خان نے عمران خان سے اظہار یکجہتی، وائٹل سائنز کے تاسیسی رکن نصرت حسین کا عمران خان کی جدوجہد کا حصہ بننے کیلیے پاکستان واپسی کا اعلان
سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف دہشت گردی کے مقدمے کے اندراج اور ممکنہ گرفتاری کی اطلاعات سامنے آنے کےبعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کھل کر ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔
ارمینہ خان،عتیقہ اوڈھو،فریحہ الطاف اور ماہین خان نے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا ہے جبکہ میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز کے تاسیسی رکن نصرت حسین نے عمران خان کی جدوجہد کا حصہ بننے کیلیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز خان کا عمران خان پردہشتگردی کے مقدمے کی اندراج پر ردعمل
سائرہ یوسف کی سیاسی مخالفت میں عفت عمر سے بدتمیزی
نصرت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں اس نازک موڑ پر کیسے غیر جانبدار رہ سکتا ہوں، موسیقی انتظار کر سکتی ہے۔ میں کل اسلام آباد جا رہا ہوں اور ایک پیدل سپاہی کے طور پر اس جنگ میں شرکت کروں گا۔
How can I remain neutral in this critical juncture. Music can wait. I am flying to Islamabad tomorrow and gonna join this battle as a foot soldier. Hell yeah
— Nusrat Hussain (@NusratHussain02) August 21, 2022
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے لکھاکہ عمران خان اوپر دیکھتے رہیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے اور وہ ہمیشہ آپ کا رہنما رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔صرف اپنےلوگوں کے ساتھ سچے رہیں چاہے آپ کے راستے میں کچھ بھی آئے،ہمیشہ آخر میں سچ ہی کی جیت ہوتی ہے،اپنے مقصد پر جمے رہیں۔
View this post on Instagram
فریحہ الطاف نے ہیش ٹیگ عمران خان ہماری ریڈ لائن کے ساتھ لکھا کہ پاکستان میں جمہوریت ایک مذاق ہے، عمران خان کو گرفتار کریں گے؟ شباز گل کی ویڈیوز خوفناک حد تک پریشان کن ہیں، مجھے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ،لوگوں پر تشدد کیا؟ ہم کس قسم کی قابل رحم جگہ میں رہ رہے ہیں؟
Democracy is a joke in Pakistan! Arrest Imran khan?
The videos of Shabaz Gill are hauntingly disturbing 😳 I’m sick to my stomach #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
Torture people? What kind of a pathetic place do we live in? #BaniGala #shabazGill_Tortured @ImranKhanPTI @PTIofficial
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) August 22, 2022
ماہین خان نے لکھا کہ ایک جماعت کی مقبولیت سے سب کیوں خوفزدہ ہیں؟ دھمکیوں اور گرفتاریوں کے بجائے برابری اور شفافیت کی بنیاد پر مقابلہ کیوں نہیں کرتے ؟
Why are the rest so threatened by one party’s popularity? Instead of threats &arrests why not fight fairly& equally. The playing field is wide open&the people are willing to listen to what there is on offer .instead there is a stone age mentality of might is right. https://t.co/1OyuJ4atOp
— Maheen Khan (@Maheenkhanpk) August 22, 2022
انہوں نے مزید لکھا کھیل کا میدان کھلاہے اور جو کچھ پیش کیا جارہا ہے لوگ اسے سننے کو تیار ہیں لیکن اس کے بجائے پتھر کے دور کی ذہنیت جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا استعمال کیا جارہا ہے۔
Ji, Ji andaza hai humein kay achay loag Aur Sacha I kam hi bardasht hotay hein. pic.twitter.com/29qM0zNa4r
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) August 21, 2022
اداکارہ ارمینہ خان نے عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی سے متعلق خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جی جی ہمیں اندازہ ہے کہ اچھےاور سچے لوگ کم ہی برداشت ہوتے ہیں۔