فلم لال سنگھ چڈھا بیرون ملک فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب
عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم نے رواں سال بیرون ملک کمائی میں دیگر بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا، فلم دو ہفتے میں 75 لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی۔
بھارتی باکس آفس پر خاطر خواہ کاکردگی دکھانے میں ناکام رہنے والی عامر خان اور کرینہ کپور خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا بھارت سے باہر فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم لال سنگھ چڈھا، گنگھو بائی کاٹھیا واڑی،بھول بلیاں 2 اور کشمیر فائلز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رواں سال بیرون ملک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بڑی فلموں کی ناکامی کےبعد بالی ووڈ میں اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ گیا
اکشے کمار نے فلموں کی ناکامی کا ذمے دار خود کو قرار دیدیا
عامر خان اور کرینہ کپور خان کی برسوں سے انتظار کی جانے والی فلم لال سنگھ چڈھا جمعرات 11 اگست کو ریلیزہوئی تھی۔ادویت چوہان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی اتل کلکرنی نے تحریر کی ہے، یہ فلم ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم فارسٹ گمپ کا آفیشل ہندی ورژن ہے۔
بیرون ملک مارکیٹ میں دوسرے ہفتے کے اختتام پر عامر خان کی یہ فلم 75لاکھ امریکی ڈالر(59.89کروڑ بھارتی روپے)کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے ۔ اس طرح یہ فلم 74لاکھ 70ہزار روپے کا بزنس کرنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہی ہے۔
اس سے قبل رواں سال بھول بھلیاں 2 نے58لاکھ 80ہزار ڈالر جبکہ کشمیر فائلز نے بیرون ملک مارکیٹ میں 57لاکھ ڈالرکا بزنس کیا ہے ۔