مہوش حیات اور ایچ ایس وائی کی ٹیلی فلم کے سیٹ پر موج مستی

اداکارہ مہوش حیات اور اداکار و فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ( ایچ ایس وائی) ان دنوں اے آر وائی انٹرٹینمنٹ کی ٹیلی فلم کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بہن اور حسن شہریار یاسین کے ساتھ  گانا گارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جمائما کی فلم ”واٹس لوو گوٹ ٹوڈوود اِٹ؟“ کے عالمی پریمیئر کی تاریخ کا اعلان

فلم لال سنگھ چڈھا بیرون ملک فلم بینوں کو متاثر کرنے میں کامیاب

 

مہوش حیات نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  ایچ ایس وائی، افشین حیات اور میں سیٹ پر اکٹھے ہوتے ہیں تو برقی توانائی  جھلکتی ہے۔  اداکارہ نے بتایا کہ یہ وڈیو آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ   کیلیے ان کی نئی ٹیلی فلم کی عکس بندی کے دوران بنائی گئی ہے جو جلدنشر ہوگی۔وڈیو میں ٹیلی فلم کے ہدایت کار احمد بھٹی بھی مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

ایچ ایس وائی نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھ کہ تم لوگوں کے ساتھ سیٹ پر رہنا دنیا کی بہترین مثبت توانائی ہے۔ میں واقعی اس کی کمی محسوس کروں گا ۔

متعلقہ تحاریر