حدیقہ کیانی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش ہیں اور اپنے وسیلہ راہ پروگرام کے تحت متاثرین کیلیے امدادی سامان جمع کررہی ہیں۔

حدیقہ کیانی نے پاکستان بھر کے عوام سے سیلاب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

یہ کیسا رویہ ہے؟ نومی انصاری ڈی ایچ اے انتظامیہ پر برہم

مہوش حیات اور ایچ ایس وائی کی ٹیلی فلم کے سیٹ پر موج مستی

حدیقہ کیانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردہ وڈیو میں انہیں اپنے گھر میں سیلاب متاثرین کیلیے ملنے والا امدادی سامان اور ادویہ رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

حدیقہ کیانی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ  میں پاکستان کے عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ آگے بڑھیں اور  ہمارے بلوچ عوام کی مدد کریں جو پناہ گاہوں سے محروم ہیں اور اپنی زندگی کےشدید تکلیف دہ  دور سے گزر رہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہم مل کر اس مشکل وقت کا سامنا کرسکتے ہیں اوراس تباہ کن وقت میں متاثرین کی مدد کرسکتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

ایک اور وڈیو میں اداکارہ نے سیلاب متاثرین کیلیے ادویہ اور طبی امداد کا سامان مہیا کرنے پر ہائی مونٹ فارما کے انتصار صدیقی صاحب کا شکریہ اداکیا۔اداکارہ نے کہا کہ پاکستان بھر کے عوام سے امداد  کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ قطرہ قطرہ کرکے دریا بنتا ہے،آپ سب آگے  بڑھیں اور بلوچ بھائیوں کی امداد کریں۔

وڈیو میں درج تفصیلات کے مطابق حدیقہ کیانی فی الحال صرف لاہور میں امدادی سامان جمع کررہی ہیں تاہم رواں ہفتے ہی کراچی میں بھی اس حوالے سے مرکز قائم کردیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر