فواد خان کی سالگرہ پر فلم فیئر کی مبارکباد

جتیش پلائی نے انسٹاگرام پر فواد خان کی تصاویر اور مشہور پاکستانی ڈرامے'زندگی گلزار ہے' کے کلپس بھی شیئر کیے۔

پاکستان کے مشہور و معروف اداکاروگلوکار فواد خان 39 سال کے ہوگئے۔ گزشتہ روز بھارت کے مشہور فلمی جریدے ‘ فلم فیئر’ کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم فیئر کے آفیشل اکاؤنٹ سے فواد خان کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔

فلم فیئر میگزین کے مدیر جتیش پلائی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی اسٹار کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی۔ جس میں وہ بھارت میں فلم فیئر کے لئے فوٹو شوٹ کراتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jitesh Pillai (@jiteshpillaai)

جتیش پلائی نے انسٹاگرام پر فواد خان کی  تصاویراورمشہور پاکستانی ڈرامے ‘زندگی گلزار ہے’ کے کلپس بھی شیئر کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jitesh Pillai (@jiteshpillaai)

یہ بھی پڑھیے

سجل احد نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

فواد خان نے 2007ء میں شعیب منصور کی فلم ‘خدا کے لیے’ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ پاکستانی ڈرامے’ ہمسفر’ اور ‘زندگی گلزار ہے’ میں انہوں نے بہترین پرفارمنس دی، جس کے چرچے بھارت میں بھی ہونے لگے۔ 2014ء میں فواد نے فلم ‘خوبصورت’ سے بالی ووڈ میں انٹری دی۔ فلم میں ان کے مدمقابل اداکارہ سونم کپور تھیں۔

خوبصورت
The Indian Express

جس کے بعد 2016ء میں فواد خان نے بالی ووڈ فلم ‘ کپور اینڈ سنز’ میں اپنی جانداری اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اسی سال انہوں نے فلم ‘ اے دل ہے مشکل’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کپور اینڈ سنز
Netflix

فواد خان نے جہاں بےشمار پاکستانی ایوارڈ جیتے وہیں فلم فیئر کی جانب سے بھی انہیں بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فلم فیئر ایوارڈ
Filmfare

متعلقہ تحاریر