مشال خان ک میک اپ آرٹسٹ کو محبت بھرے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
اداکارہ مشال خان نے اپنے دوست اور میک اپ آرٹسٹ آسٹل بھٹی کو انتہائی جذباتی اور محبت بھرے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ اپنی تصاویر پر مبنی پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے ساتھ جذبات سے بھرپور طویل کیپش بھی تحریر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ مریم نفیس نے مقتول جذلان فیصل کے حق میں آواز اٹھادی
حدیقہ کیانی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش
اداکارہ نے لکھا کہ میں جتنا کہوں کم ہے۔ تم ہر ایک کی زندگی میں جاکر اسے روشن کردیتے ہو، تم ہر چیز کے ذریعے وہاں موجود ہو، تم ہنسی ،آنسو،غصہ، اسپتال کے لامتناہی دورے ،تم ان سب کے ذریعےوہاں رہے ہو، تم میری چٹان ہو اور میں تمہاری ہم سفر بن کر سورج کے گرد ایک اور سفرکا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔
View this post on Instagram
ادکارہ مشال خان نے مزید لکھا کہ تمہیں میرا سب سے اچھا دوست کہنا کافی نہیں ہے،تم میرے شریک جرم ہو،ہر کام میں میرے ساتھی رہے ہو، تم زندگی میں میرے ہمہ گیر ساتھی ہو، تم وہ شخص کو جس کے بغیر میں جینے کا سوچ بھی نہیں سکتی، تم سراسر ایک جوہر ہو،تم اتنے خوبصورت انسان ہو کہ میں خدا کا شکر اداکرتی ہوں کہ اس نے تمہیں میری زندگی میں بھیجا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ تم وہ شخص ہو جسے میں جانتی ہوں کہ وہ ہرموقع پر میری پشت پر کھڑا ہے اور میں ہمیشہ ہمیشہ جس کی پشت پر ہوں۔دعا ہے کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کی زندگی کا حصہ رہیں اور ایک دوسرے کی دیکھ بھال ا ور حمایت کرتے رہیں جیسا کہ ہم ہمیشہ کرتے ہیں۔اداکارہ نےمزید لکھا کہ تم زمین پر ایک فرشتہ ہو جسے پاکر میں بہت خوش ہوں۔سالگرہ مبارک ہو، ایسٹی، تم ایک ستارہ ہو۔