اداکار ایوب کھوسہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل

شوبزانڈسٹری کے سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے پاکستانی عوام سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر امداد کرنے کی اپیل کردی۔

سینئر اداکارہ نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں سیلابی ریلے کے پاس کھڑے ہوکر ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش

بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کا گھر بھی نصیر آباد میں سیلاب کی نذر ہوگیا

اداکار نے بتا یا کہ  ضلع لسبیلہ میں سیلاب کے باعث کوئٹہ اور کراچی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور صرف مرکزی شاہراہ ہی نہیں بلکہ ملحقہ راستے بھی  سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں اور لوگوں کی زندگی بہت ہی مشکل میں ہے۔

اداکار ایوب کھوسہ نے خدا کا واسطہ دیتے ہوئے عوام سے آگے بڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جہاں آپ اتنے سارے کام کرتے ہیں وہیں سیلاب متاثرین کی  بحالی کیلیے ہرممکن کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ،قلات،مستونگ ،کوئٹہ،ژوب، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ،جھل مگسی،کچھی ،نصیر آباد اور  جعفر آباد جہاں ہوسکے وہاں پہنچیں اور لوگوں کی بحالی میں ان کی مدد کریں، لوگوں کی زندگی آسان بنائیں، اللہ آپ کی زندگی آسان کریگا۔

متعلقہ تحاریر