فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے بعد جان ابراہیم کی پہلی جھلک جاری

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے بعدیش راج فلمز کی نئی پیشکش  فلم پٹھان  میں اداکار جان ابراہم کی  پہلی جھلک بھی کردی گئی۔

موشن پوسٹر میں ٹائم بم پر 5 سے صفر تک الٹی گنتی کے بعد دھماکا ہوتا ہے اور  جان ابراہم سامنے آتے ہیں جنہوں نے  ہاتھ میں پستول تھام رکھا ہے جبکہ پس منظر میں آگ لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رنبیر کپور کی حاملہ اہلیہ کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بنانے پر مداحوں سے معافی

مہوش اعجاز کی تحریر کردہ پہلی فلم یاراوے کا ایک اور گانا جاری

شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جان ابراہم کا موشن پوسٹر شیئر کیا۔ شاہ رخ خان نے لکھا پوسٹر کے کیپشن میں لکھا کہ وہ سخت ہے اور لاپروائی سے کھیلتا ہے۔

اداکار جان ابراہم نے بھی اپنا موشن پوسٹر شیئر کیا۔انہوں  نے کیپشن میں لکھا کہ میں اپنے عمل کو سب کچھ کہنے دوں گا،ایک اور کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ زندگی بھر کا سفر شروع ہونے والا ہے۔

یش راج پروڈکشن کی نئی پیشکش ایکشن ڈرامہ فلم پٹھان آئندہ برس 25 جنوری کو بیک وقت تین زبانوں ہندی،تامل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by John Abraham (@thejohnabraham)

جان ابراہم کا موشن پوسٹر بھی تینوں زبانوں میں جاری کیا گیا ہے۔فلم کے بھاری بھرکم کرداروں میں شاہ رخ خان، سلمان خان، دیپیکا پوڈوکون، جان ابراہم،اشوتوش رانا اور ڈمپل کباڈیہ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر