ناصر خان جان نے سیلاب متاثرین کیلیے چندہ مہم شروع کردی

معروف سوشل میڈیا اسٹار اور ٹک ٹاکر ناصر خان جان کا علاقہ بھی خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے۔ناصر خان جان نے متاثرین سیلاب کی امداد کیلیے کوششیں شروع کردی۔
انہوں نے اپنا ایزی پیسہ اور بینک اکاؤنت نمبر صارفین سے شیئر کرتے ہوئے امدادی رقوم کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار ایوب کھوسہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل
حدیقہ کیانی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش
ناصر خان جان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے ہمارے علاقے میں نہ بجلی، پانی اور گیس ہے نہ ہی انٹرنیٹ ہے، صبح سے اب نیٹ آیا ہے۔انہوں نے اپنے لوگوں کیلیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
UBL bank account number 1154 272594782, for overseas this IBN
PK52UNIL0109000272594782.
For more information DM me thanks for your support— Nasir Khan Jan (@NKJModel) August 26, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے اپنے علاقے میں ضرورت مند لوگوں کی مدد شروع کی ہے جس میں آپ کا تعاون بھی درکار ہے۔سوشل میڈیا اسٹار نے اپنا ایزی پیسہ،جاز کیش اور بینک اکاؤنٹ نمبر بھی ٹوئٹر صارفین سے شیئر کیا ہے۔
ناصر کی جانب سے امداد کی فراہمی میں تعاون کی اپیل کرنے پر کچھ صارفین نے انہیں آن لائن رقوم ارسال کی ہیں جس پر انہوں نے اسکرین شارٹس شیئر کرتے ہوئے تعاون کرنے والوں کا شکریہ اداکیا ہے۔









