بغیر میک اپ مقابلہ حسن کا سیمی فائنل جیتنے والی دنیا کی پہلی حسینہ کون ہے؟
برطانوی حسینہ نے اس دعوے کو سچ کردکھایا ہے کہ حسن بناؤ سنگھارکا محتاج نہیں ہے۔مس انگلینڈ کے مقابلہ حسن کی صد سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک حسینہ سرخی پاؤڈر لگائے بغیر فائنل میں پہنچ گئی۔
مس انگلینڈ کے مقابلے میں شریک سیاسیات کی 20 سالہ طالبہ میلیسا رؤف حسن کے عالمی مقابلوں کی تاریخ میں بغیر میک اپ سیمی فائنل جیتنے والی پہلی حسینہ بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیے
جمائما کی فلم ”واٹس لوو گوٹ ٹوڈوود اِٹ؟“ کے عالمی پریمیئر کی تاریخ کا اعلان
مہوش حیات اور ایچ ایس وائی کی ٹیلی فلم کے سیٹ پر موج مستی
جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی میلیسا رؤف کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے تواسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہماری کمیاں ہی ہمیں دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔
میلیسا رؤف کا کہنا تھا کہ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی میک کرنا شروع کر دیا تھا تاہم انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کے وقت اس روایت سے بچنے کی کوشش کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی نہیں لگتا تھا کہ وہ ویسے ہی خوبصورتی کے معیار پر پورا اترتی ہیں تاہم حال ہی میں انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی جلد کے ساتھ ہی خوبصورت ہیں اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں بغیر میک اپ کے ہی حصہ لیں گی۔
میلیسا رؤف میک اپ کیے بغیر ہی مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں ۔اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں مس انگلینڈ کے تاج کیلئے مقابلہ کریں گی۔