نوازالدین صدیقی اپنی نئی فلم ‘ہڈی’ میں خاتون کا کردار ادا کریں گے
اداکار کا کہنا ہے"مجھے تیار ہونے میں تین گھنٹے لگتے ہیں۔ اب میں جانتا ہوں کہ ایک اداکارہ اپنے میک اپ روم سے باہر نکلنے میں اپنے مرد ہم منصب سے زیادہ وقت کیوں لیتی ہے۔"
![اداکار نوازالدین صدیقی ہڈی](https://news360.tv/wp-content/uploads/2022/08/اداکار-نوازالدین-صدیقی-.jpg)
اکشت اجے شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی انتقامی کہانی پر مبنی فلم "ہڈی” میں انڈیا کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی ایک عورت کا کردار ادا کریں گے۔
نئی فلم نیا روپ ، اپنے نئے روپ کے بارے میں نوازالدین صدیقی بہت زیادہ ایکسائیٹڈ ہیں ، جانتے ہیں کہ وہ اپنے نئے روپ سے متعلق کیا کہتے ہیں۔
بمبے ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ” ہم نے اپنی فلم ہڈی کی عکاس بندی شروع کردی ہے ، فلم کی کہانی ایک انتقام پر بیس کرتی ہے۔ فلم میں دو کردار ادا کررہا ہوں۔ دونوں کرداروں کی الگ الگ شناخت ہے۔ فلم میں میں ایک عورت اور ایک ٹرانس جینڈر کا کردار ادا کر رہا ہوں۔”
یہ بھی پڑھیے
گلوکار علی ظفر کے پشتو گیت ‘لاڑشا پیخاور’ کے یوٹیوب پر 100 ملین ویوز ہوگئے
نئی فلم ”کسی کا بھائی، کسی کی جان “ سے سلمان خان کی پہلی جھلک جاری
نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ "ڈائریکٹر اکشے کے پاس یہ اسکرپٹ تھا اور وہ تقریباً چار سال سے فلم بنانا چاہ رہے تھے۔ اکشت "اے کے ورسز اے کے” اور "سیکرڈ گیمز” میں سیکنڈ یونٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ میں انہیں اس وقت سے جانتا ہوں جب انہوں نے انوراگ کشیپ کے ساتھ کام کیا تھا۔”
اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کچھ مداح اس بات کی نشاندہی کرنے میں جلدی کررہے ہیں کہ میں بالوں سے ارچنا پورن سنگھ دکھائی دوں گی۔ میں کسی کی تقلید نہیں کررہا۔”
انہوں نے کہا کہ اگر میں ایک خاتون کا کردار ادا کر رہی ہوں تو مجھے ایک عورت کی طرح سوچنے کی ضرورت ہے اور یہ ایک اداکار کے طور پر میرا امتحان ہے۔ لباس، بال، میک اپ، یہ سب تو ہے… مجھے اس کی فکر نہیں ہے۔ اس کو دیکھنے کے لیے ماہرین موجود ہیں اور وہ اپنا کام جانتے ہیں۔ میری فکر اندرونی سوچ کے عمل کو درست کرنے کی ہے۔ خواتین کیا سوچتی ہیں؟ وہ کیا چاہتی ہیں؟ ایک اداکار کا کام یہ ہے کہ وہ جو کردار ادا کرتا ہے اس کے ذہن میں رچ بس جائے۔ مجھے ایک عورت کی نظریوں سے دنیا دیکھنی ہوگی۔ فلم ملبوسات اور اشاروں کے بارے میں بات نہیں کررہا ، یہ عمل زیادہ اندرونی نوعیت کا ہے۔”
انہوں نے انکشاف کیا کہ "میں نے کئی نامور خاتون ہدایت کاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور اس سے مجھے بہت مدد ملی۔ میں نے محسوس کیا کہ خواتین دنیا کو مختلف انداز سے دیکھتی ہیں۔ وہ کہیں زیادہ رحم دل ہیں اور ہر چیز میں خوبصورتی دیکھتی ہیں۔”خواتین کی نظریں مہربان اور حساس ہوتی ہیں۔ میں اس (نقطہ نظر) کو درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ وہ خاتون کا روپ دھارنے کے لیے روزانہ تین گھنٹے میک اپ پر لگاتا ہوں ، "میری بیٹی بہت پریشان ہوئی جب اس نے مجھے ایک عورت کے لباس میں دیکھا۔ وہ اب جانتی ہے کہ یہ ایک کردار کے لیے ہے اور اب ٹھیک ہے۔”
اداکار کا کہنا تھا کہ "اس تجربے کے بعد میں یہ ضرور کہوں گا، میں ان اداکاراؤں کے لیے بہت احترام کرتا ہوں جو روزانہ کی بنیاد پر یہ کام کرتی ہیں۔ اتنا سارا تام جھام ہوتا ہے۔ بال، میک اپ، کپڑے، ناخن… پورا سنسار لے کر چلنا پڑتا ہے۔ اب میں جان گیا ہوں کہ ایک اداکارہ اپنی وینٹی وین سے باہر نکلنے میں اپنے مرد ہم منصب سے زیادہ وقت کیوں لگاتی ہیں۔ یہ بالکل جائز ہے۔ میں اب زیادہ صبر کروں گا۔