احد رضا میر کی ریذیڈنٹ ایول کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس سے آؤٹ
14 جولائی کو ریلیز ہونے والی ویب سیریز ناظرین کی توجہ حاصل نہیں کرسکی، دوسرا سیزن نشر نہیں ہوگا، سیریز میں احد رضا میر نے ارجن کا کردار ادا کیا ہے۔

مقبول ویڈیو گیم فرنچائز پر مبنی اداکار احد رضا میر کی ایکشن ہارر سیریز” ریذیڈنٹ ایول “ ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔نیٹ فلکس نے ریذیڈنٹ ایول کا دوسرا سیزن منسوخ کردیا۔
ڈیڈ لائن کے مطابق 14 جولائی کو ریلیز ہونے والی ویب سیریز دنیا بھر میں نیٹ فلکس کی ٹاپ 10درجہ بندی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی۔ اس سیریز میں احد رضا میر نے ارجن کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نوازالدین صدیقی اپنی نئی فلم ‘ہڈی’ میں خاتون کا کردار ادا کریں گے
نئی فلم ”کسی کا بھائی، کسی کی جان “ سے سلمان خان کی پہلی جھلک جاری
ریذیڈنٹ ایول نے 72.7 ملین گھنٹے دیکھے جانے کے ساتھ نمبر 2 پر ڈیبیو کیالیکن دوسرے ہفتے میں توقعات کے برعکس وہ خاطر خواہ نتائج نہیں دے سکی۔ دوسرے ہفتے میں ویب سیریز کو 73.3ملین گھنٹے دیکھا گیا، تیسرے ہفتے نمبر 3 سے گرنے بعد احد رضا میر کی یہ ویب سریز ٹاپ 10سے بھی باہر ہوگئی۔
ریزیڈنٹ ایول روٹن ٹوماٹوز پر ناقدین سے 55فیصد اور سامعین سے 27 فیصد اسکور حاصل کرسکی۔ نیٹ فلکس نے ریذیڈنٹ ایول کیلیے زبردست اور متنوع فنکاروں کو اکٹھا کیا تھااور مقصد مستقبل میں بھی ان کے ساتھ کام کرنا تھا۔
ویب سیریز کی کاسٹ میں لانس ریڈک، تمارا اسمارٹ، سینا اگوڈونگ، ایڈلین روڈولف، اور پاولا نونیز جبکہ اضافی کرداروں میں احد رضا میر، کونور گوساٹی اور ٹرلو کنوری نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ریذیڈنٹ ایول میں سال 2036 میں ایک خوفناک وائرس پھیلنے کے بعد کی دنیا دکھائی گئی ہے۔ ریذیڈنٹ ایول میں جیڈ ویسکر (ایلا بالنسکا ) کو خون کی پیاسی اور پاگل مخلوق کے زیر اثر دنیا میں بقا کی جنگ لڑتے دکھایا گیا ہے۔وہ امبریلا کارپوریشن سے اپنے والد کے سرد تعلقات اور اپنی بہن بلی پر بیتے واقعات کی وجہ سے نیوریکن سٹی میں اپنے ماضی سے پریشان ہے ۔









