عمران خان کی ٹیلی تھون کیلیے پاکستانی فنکاروں کا بھرپور تعاون
ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، فیصل قریشی، حمزہ علی عباسی، اسد صدیقی، شہریار منور، ہارون شاہد اور مریم نفیس نے ٹیلی تھون کے حوالے سے خصوصی پیغامات جاری کیے۔
تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے ٹیلی تھون کا انعقاد کیا اور 5 ارب روپے سے زائد جمع کیے۔
اس ٹیلی تھون کے انعقاد میں پاکستانی فنکاروں کابھی بھرپور تعاون حاصل رہا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکار ایوب کھوسہ کی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل
حدیقہ کیانی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے پیش پیش
ہمایوں سعید، عدنان صدیقی،فیصل قریشی،حمزہ علی عباسی،اسد صدیقی، شہریار منور ،ہارون شاہد اور مریم نفیس نے ٹیلی تھون کے حوالے سے خصوصی پیغامات جاری کیے۔
Message by @iamhumayunsaeed regarding Imran Khan’s telethon! #عمران_خان_ٹیلی_تھون_مہم #TelethonByImranKhan pic.twitter.com/JjhTbqRoV0
— PTI (@PTIofficial) August 29, 2022
ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان ڈوب رہا ہے، ہزارو ں بلکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، ان کے پاس کھانے اورپہننے کیلیے کچھ نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے عمران خان کی ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دل کھول کر امداد کرنے کی اپیل کی۔
Adnan Siddiqui’s message for Imran Khan’s telethon! #عمران_خان_ٹیلی_تھون_مہم #TelethonByImranKhan pic.twitter.com/KoFODljf0t
— PTI (@PTIofficial) August 29, 2022
اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بری طرح سیلاب کی گرفت میں آیا ہوا ہے اور لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ اسے سے متاثر ہوئے ہیں، برائے مہربانی ان متاثرین کی مدد کریں اور عمران خان کی ٹیلی تھون میں حصہ لیجیے۔
Faisal Qureshi’s message regarding Imran Khan’s telethon! #TelethonByImranKhan pic.twitter.com/54zEhoPyG6
— PTI (@PTIofficial) August 29, 2022
فیصل قریشی نے کہاکہ پاکستان اس وقت بہت مشکل وقت سے گزررہا ہے،عمران خان کی ٹیلی تھون میں حصہ لیں اور بڑھ چڑھ کی سیلاب متاثرین کی امداد کریں۔
Hamza Ali Abbasi’s message regarding Imran Khan’s telethon! #TelethonByImranKhan pic.twitter.com/nduRHtiM7X
— PTI (@PTIofficial) August 29, 2022
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پاکستان میں بے مثال سیلاب آئے ہیں اور بدترین تباہی پھیلی ہے، ہمارے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑ پاکستانی بھائی بہت مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، یہی موقع ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور ان کی جتنی ہوسکے مددکریں۔ انہوں نے بھی عمران خان کی ٹیلی تھون میں شرکت کی درخواست کی۔
Asad Siddique’s message for Imran Khan’s telethon! #عمران_خان_ٹیلی_تھون_مہم #TelethonByImranKhan pic.twitter.com/g7Hyd1klPH
— PTI (@PTIofficial) August 29, 2022
اسد صدیقی نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے اس وقت پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، کروڑ لوگ اپنے گھروں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور بہت سے اپنی جان سے بھی، اس مشکل مرحلے میں عمران خان صاحب کا ساتھ دیں۔
Sheheryar Munawar’s message regarding Imran Khan’s telethon! #TelethonByImranKhan pic.twitter.com/Nb5XfTLnQR
— PTI (@PTIofficial) August 29, 2022
اداکار شہریار منور نے کہا کہ ہماری بستیاں اجڑ گئی ہیں اور ہمارے لوگ پریشان ہیں، ہماری بستیوں میں زندگی اپنا نشان کھورہی ہے، ہمیں ان لوگوں کی مدد کرنا ہوگی، ہمیں انہیں آباد کرنا ہوگا اور یہ سب آپ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے بھی پاکستانی عوام سے عمران خان سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔
Message by @Haroon_5hahid regarding Imran Khan’s telethon! #TelethonByImranKhan pic.twitter.com/YrgyTDlNde
— PTI (@PTIofficial) August 29, 2022
Message by @MariyamNafeees regarding Imran Khan’s telethon! #عمران_خان_ٹیلی_تھون_مہم #TelethonByImranKhan pic.twitter.com/W7T1optbjS
— PTI (@PTIofficial) August 29, 2022
اداکار ہارون شاہد اور اداکارہ مریم نفیس نے بھی اپنے وڈیو پیغامات جاری کرکےعوام سے ٹیلی تھون میں حصہ لینے اور سیلاب زدگان کی بھرپور امداد کرنے کی اپیل کی۔