اداکارہ آمنہ الیاس کو بے باک لباس میں فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا

اداکارہ آمنہ الیاس اپنے بے باک انداز اورخیالات کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے اپنے جدید لباس کے ذریعے ناقدین کو تنقید کا موقع فراہم کردیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن میں وہ نارنجی رنگ کے بے باک سوٹ میں ملبوس ہیں۔

یہ بھی پڑھیے


سیلاب سے نمٹنے کے ناکامی اقدامات : انوشے اشرف کا بختاور بھٹو کو مدلل جواب

آئی ایم ایف سے 1.16 ارب ڈالر کی قسط موصول، معیشت کی جان میں جان آگئی

اداکارہ اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ غیر متوقع کا  احترام کریں۔ تاہم انسٹاگرام صارفین نے اداکارہ کا بالکل بھی احترام نہیں کیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قابل اعتراض جملوں سے نواز دیا۔ کسی نے اداکارہ کے بے غیرت کہا تو کسی نے بے شرم کہہ دیا تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے انداز کو پسند بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

اس سے قبل آمنہ الیاس نے اپنی ورزش کے لباس میں تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائی تھیں جن پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔آمنہ الیاس مختلف فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas)

آمنہ الیاس اب تک  فلم زندہ بھاگ،گڈ مارننگ کراچی،سات دن محبت ان،باجی اور ریڈی اسٹڈی نمبر  میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔ وہ ٹیلی وژن شوز کی سیریز کے علاوہ رومانوی ڈرامہ سیریل تم میرے پاس رہو میں بھی جلوہ گرہوچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر