عشنا شاہ سیلاب کے دوران گراں فروشی اور لوٹ مار پر افسردہ

ان تباہ کن حالات میں لوگوں کو لوٹ مار اور فائدہ اٹھاتے دیکھ کرمیرا دل ٹوٹ گیا ہے، راشن کے ٹرک لوٹ جارہے ہیں، خیمے مہنگے بیچے جارہے ہیں، اداکارہ

اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستانی قوم میں سیلاب متاثرین کی امداد کے جذبے کو سراہتے ہوئے آزمائش کی اس گھڑی میں منافع خوری اور لوٹ مار کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے عالمی ہنگامی اپیل

اداکارہ آمنہ الیاس کو بے باک لباس میں فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا

 

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں لوگوں کو عطیات اور امداد کرتے دیکھ کر میرا دل بھر آیا ہے  ۔

اداکارہ عشنا شاہ نے مزید لکھا  کہ  لیکن ان تباہ کن حالات میں لوگوں کو لوٹ مار اور فائدہ اٹھاتے دیکھ کرمیرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ راشن کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں، جانے والوں  کو لوٹا جا رہا ہے، خیموں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔اللہ اکبر

متعلقہ تحاریر