گلوکار امانت علی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات،سیلاب پر تبادلہ خیال

پاکستانی گلوکار امانت علی نے کینیڈین وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی ہے اور انہیں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں پر تبالہ خیال کیا ہے۔

کینیڈین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا خطاب سننے اور سیلاب پرتبالہ خیال کیلیے امانت علی کو مدعو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

اپنی زمینیں بچانے کیلیے غریبوں کو ڈبونے والوں کو جوابدہ بنائیں ، مریم نفیس

وڈیرانہ نظام کے خاتمے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علی گل پیر

گلوکار امانت علی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ مصافحے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ  کینیڈا کے وزیر اعظم   جسٹن   ٹروڈو کو سننے کے لئے کینیڈین پارلیمنٹ کی طرف سے مدعو کیا جانا اعزاز کی بات تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amanat Ali (@amanataliofficial)

امانت علی نے بتایاکہ  کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان کی فلاح و بہبود، جاری سیلاب اور امداد کے طریقہ کار پر بات ہوئی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ میرے ملک پاکستان کو ہر قسم کی   قدرتی آفات سے محفوظ رکھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amanat Ali (@amanataliofficial)

یاد رہے امانت علی نے ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے حوالے سے دعائیہ نغمہ”بے کس پہ کرم کیجیے “جاری کیا تھا جس کی وڈیو میں سوات اور خیبرپختونخوا میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے مناظر دکھائے گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر