علی ظفر نے پاکستان کا عالمی قرض معاف کرنے کے مطالبے کی حمایت کردی
گلوکار نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیش ٹیگ پر ٹرینڈ شروع کرنے کی اپیل کردی

گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کیجانب سے پاکستان کا عالمی قرض معاف کرنے کے مطالبے کی حمایت کردی۔
علی ظفر نے سوشل میڈیا صارفین کو پاکستان کا عالمی قرض معاف کرنے سے متعلق ہیش ٹیگ کو ٹرینڈ بنانے کی تجویز پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیے
اپنی زمینیں بچانے کیلیے غریبوں کو ڈبونے والوں کو جوابدہ بنائیں ، مریم نفیس
وڈیرانہ نظام کے خاتمے تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، علی گل پیر
علی ظفر نے برطانوی رکن پارلیمنٹ کا ٹویٹ #CancelPakistanInternational Debt ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے اس ٹرینڈ کو شروع کریں۔
#CancelPakistanInternationalDebt
Let’s start this trend. https://t.co/Pk6v3a4mbQ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 3, 2022
اس سے قبل لیسٹر ایسٹ سے برطانوی پارلیمنٹ کی رکن کلاڈیا ویب نے تباہ کن سیلاب کے بعد مہنگائی کی شرح کو47سال کی بلند ترین سطح پر دھکیلنے کے بعد پاکستان کے غیر ملکی قرضوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 27 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔ پاکستان کے بین الاقوامی قرضوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے اور اس کے بجائے انہیں موسمیاتی بحران کی وجہ سے معاوضہ دیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں خوفناک صورتحال سے گزر رہا ہے جس سے جانوں، املاک اور فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
3کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ (ہر 7میں سے ایک پاکستانی )متاثر ہوئے ہیں اور تعمیر نو کے کام پر ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب کو ’موسمیاتی تباہی‘ قرار دیتے ہوئے ہنگامی امداد کے لیے 160 ملین ڈالر کی اپیل کی۔









