عشنا شاہ عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی معترف

اداکارہ عشنا شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی افادیت کا اعتراف کرلیا۔
عشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاست سے قطع نظر عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے نے زندگیاں بچائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر نے پاکستان عالمی قرض معاف کرنے مطالبے کی حمایت کردی
گلوکار امانت علی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات،سیلاب پر تبادلہ خیال
انہوں نے مزید لکھا کہ COP اور موسمیاتی تبدیلیوں کے دیگر اجلاسوں میں عمران خان نے سب سے پہلے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔
Politics aside, @ImranKhanPTI billion tree project saved lives. He was the first to point out that Pakistan is most affected by climate change at the COP & other climate change summits.
Do we see the importance of this now?— Ushna Shah (@ushnashah) September 3, 2022
کیا اب ہم اس کی اہمیت نظر آرہی ہے؟واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے منعقدہ کانفرنس میں دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر پڑنے والے اثرات کی جانب دلوائی تھی۔
عمران خان نے اپنی صوبائی حکومت کےپہلے دور میں بلین ٹری سونامی کا منصوبہ متعارف کروایا تھا بعدازاں وفاقی حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ متعارف کروایا تھا جس کی افادیت کا عالمی تنظیموں نے بھی اعتراف کیا ہے۔









